پیر‬‮ ، 17 جون‬‮ 2024 

پڑھیں صبح صبح خوشی کی خبر

datetime 7  مئی‬‮  2017
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

اسلام آباد (آئی این پی) وزیراعظم محمد نواز شریف نے کہا ہے کہ ملک میں اتنے کرپشن  کے سکینڈلز ہیں  جتنا کہا جائے کم ہے‘ملک میں  بہت سارے معاملات کی تحقیقات کی ضرورت ہے، تحقیقات کے چکر میں پڑ جائیں  تو سارے منصوبے راستے میں رہ جائیں گے‘‘ ایک وقت آئے گا یہ چیزیں اپنے انجام تک پہنچیں گی‘ جن منصوبوں کو دو سال میں مکمل ہونا چاہئے بیس ‘ بیس سال تک مکمل نہیں ہوئے‘ جس ملک نے ترقی کرنی ہوتی  ہے

اس کے منصوبوں کو مکمل  کرنے کی رفتار بھی تیز ہونی چاہئے‘ منصوبے مکمل نہ ہونا زیادتی ہے‘ سڑکیں بنیں گی تو  کسانوں کو فائدہ پہنچے گا‘ مصنوعات سستے داموں  بنیں گی تو ترقی ہوگی‘ ہزارہ موٹر وے 14اگست کو مکمل ہوجائے گی‘ ہم نے بیمار منصوبوں کو اپنے پیروں پر کھڑا کیا‘ اﷲ مخالفین کو  ہدایت دے۔ ہفتہ کو پشاور موڑ سے نیو اسلام آباد  ایئرپورٹ تک میٹرو بس منصوبے کا سنگ بنیاد رکھنے کے بعد میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے نواز شریف نے کہا کہ  پہلے ایئرپورٹ کے منصوبے میں میٹرو بس منصوبہ شامل نہیں تھا میٹرو بس کو دو مہینے پہلے شامل کیا گیا ہے تاکہ لوگوں کو سفر کے لئے سہولت مل جائے۔  ایئرپورٹ کے ساتھ ہی یہ منصوبہ مکمل ہوجائے گی۔ اسلام آباد کو بھی ایئرپورٹ کے ساتھ میٹرو کے ذریعے ملایا جانا ہے۔  غریب طبقے کو سہولت ملے گی بسیں ایئرکنڈیشنڈ ہیں۔  انہوں نے کہا کہ کوالٹی پر کمپرومائز کرنے کا سوال  ہی پیدا نہیں ہوتا ہزارہ موٹر وے بھی تکمیل کے مراحل میں ہے۔ ہزارہ موٹر وے نے چودہ اگست کو مکمل ہونا ہے۔ ہم نے  اس پر گاڑی چلائی ہمیں لگا اسے ختم کرلیا گیا ہے جس ملک نے ترقی کرنی ہوتی ہے اس کی منصوبوں کو مکمل کرنے کی رفتار بھی تیز ہونی چاہئے۔  جن منصوبوں  کو دو سال میں مکمل ہونا چاہئے بیس بیس سال مکمل نہیں ہوتے۔ جو  بیمار منصوبے تھے انہیں پیروں پر کھڑا کیا  ہے۔ نیلم جہلم بھی ایک مثال ہے

یہ منصوبہ کئی سالوں سے چل رہا تھا ہم نے دوبارہ کام شروع کیا ہے لواری ٹنل کئی دہائیوں  سے مکمل ہونے کا نام نہیں لے رہا  یہ زیادتی ہے کہ منصوبے مکمل نہ ہوں یہ ناقابل قبول ہے۔ انہوں نے کہا کہ باوقار ملک کے لئے ضروری ہے کہ موٹر وے‘ ایئرپورٹ اور ٹرانسپورٹ سسٹم اچھا ہو۔  سڑکیں بنیں گی تو کسانوں کو فائدہ پہنچے گا۔ مصنوعات سستے داموں بنیں گی تو ترقی  ہوگی۔ ہسپتال سکول کالج  بنیں گے

تو لوگوں کا رجحان شہروں کی طرف  نہیں ہوگا۔  ساری چیزیں انہیں اپنے علاقوں میں ملیں گی۔  دنیا پاکستان کا رخ کررہی ہے اﷲ مخالفین کو ہدایت دے۔  انہوں نے کہا کہ ملک میں اتنے کرپشن کے سکینڈلز ہیں کہ جتنا کہا جائے کم ہے۔  ملک میں  بہت سارے معاملات کی تحقیقات کی ضرورت ہے۔ تحقیقات کے چکر میں پڑ جائیں  تو سارے منصوبے راستے میں رہ جائیں گے۔

قبل ازیں  وزیراعظم نواز شریف نے پشاور موڑ سے نیو اسلام آباد ایئرپورٹ تک میٹرو بس منصوبے کا سنگ بنیاد رکھا۔ اس موقع پر وزیراعظم کے  مشیر سردار مہتاب احمد ‘ چیئرمین این ایچ اے  بھی ان کے ہمرہا تھے۔  اس موقع پر وزیراعظم کو منصوبے سے متعلق بریفنگ دی گئی۔  نیشنل ہائی وے اتھارٹی پشاور موڑ سے نئے اسلام آباد ایئرپورٹ تک تعمیر کرے گی۔ میٹرو ٹریک کی لمبائی 25.6 کلومیٹر ہوگی۔

میٹرو بس ٹریک منصوبے کو چار حصوں میں تقسیم کیا گیا ہے۔  پشاور موڑ سے نیو اسلام آباد ایئرپورٹ  میٹرو ٹریک  پر 9بس سٹیشنز تعمیر ہوں گے منصوبے میں 12پل اور 11انڈر پاسز کی تعمیر شامل ہے۔

موضوعات:



کالم



صدقہ‘ عاجزی اور رحم


عطاء اللہ شاہ بخاریؒ برصغیر پاک و ہند کے نامور…

شرطوں کی نذر ہوتے بچے

شاہ محمد کی عمر صرف گیارہ سال تھی‘ وہ کراچی کے…

یونیورسٹیوں کی کیا ضرروت ہے؟

پورڈو (Purdue) امریکی ریاست انڈیانا کا چھوٹا سا قصبہ…

کھوپڑیوں کے مینار

1750ء تک فرانس میں صنعت کاروں‘ تاجروں اور بیوپاریوں…

سنگ دِل محبوب

بابر اعوان ملک کے نام ور وکیل‘ سیاست دان اور…

ہم بھی

پہلے دن بجلی بند ہو گئی‘ نیشنل گرڈ ٹرپ کر گیا…

صرف ایک زبان سے

میرے پاس چند دن قبل جرمنی سے ایک صاحب تشریف لائے‘…

آل مجاہد کالونی

یہ آج سے چھ سال پرانی بات ہے‘ میرے ایک دوست کسی…

ٹینگ ٹانگ

مجھے چند دن قبل کسی دوست نے لاہور کے ایک پاگل…

ایک نئی طرز کا فراڈ

عرفان صاحب میرے پرانے دوست ہیں‘ یہ کراچی میں…

فرح گوگی بھی لے لیں

میں آپ کو ایک مثال دیتا ہوں‘ فرض کریں آپ ایک بڑے…