بدھ‬‮ ، 25 دسمبر‬‮ 2024 

پاک افغان سرحدی دیہات فوری طورپرخالی کرنے کا حکم،بڑا فیصلہ کرلیاگیا

datetime 6  مئی‬‮  2017
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

چمن(مانیٹرنگ ڈیسک)پاک افغان سرحدی کشیدگی کے بعد پاکستانی حکام نے سرحد سے ملحقہ دیہاتوں کےشہریوں کوان کے گائوں خالی کرنے کے احکامات جاری کردیئے ہیں ۔میڈیارپورٹس کے مطابق ڈپٹی کمشنرچمن کاکہناہے کہ دیہات خالی کروانے کیلئے علاقے میں لاوڈ اسپیکرز کے ذریعے اعلانات اور پمفلٹ بھی تقسیم کردیے گئے ہیں۔ان پمفلٹس میں شہریوں کوپیغام دیاگیاہے کہ وہ اپنے دیہات چھوڑکرمحفوظ مقامات پرمنتقل ہوجائیں

ڈپٹی کمشنر نے مزید کہا کہ پاکستان اور افغانستان کے اعلیٰ فوجی حکام کے درمیان باب دوستی پر فلیگ میٹنگ بھی شروع ہوگئی ہے. فلیگ میٹنگ کاآج دوسرا دور ہے.جس میں سرحدی معاملات پر بحث کی جارہی ہے۔انہوں نے امیدظاہرکی کہ حالات جلدہی نارمل ہوجائینگے اورمکینوں کواپنے گھروں میں واپسی کی اجازت دے دی جائے گی ۔جبکہ بلوچستان میں ضلع قلعہ عبداللہ کے2 سرحدی دیہات میں مردم شماری روک دی گئی ہے۔کمشنرمردم شماری محمد اشرف کے مطابق کلی جہانگیراورکلی لقمان میں مردم شماری ٹیم پر افغان فورسزکی فائرنگکے بعدروکی گئی، صورتحال کے جائزے کے بعد مردم شماری دوبارہ شروع کردی جائے گی۔کمشنرمردم شماری کے مطابق بلوچستان کے دیگرعلاقوں میں مردم شماری کامیابی سے جاری ہے۔اورمکینوں کواپنے گھروں میں واپسی کی اجازت دے دی جائے گی ۔جبکہ بلوچستان میں ضلع قلعہ عبداللہ کے2 سرحدی دیہات میں مردم شماری روک دی گئی ہے۔کمشنرمردم شماری محمد اشرف کے مطابق کلی جہانگیراورکلی لقمان میں مردم شماری ٹیم پر افغان فورسزکی فائرنگکے بعدروکی گئی، صورتحال کے جائزے کے بعد مردم شماری دوبارہ شروع کردی جائے گی۔کمشنرمردم شماری کے مطابق بلوچستان کے دیگرعلاقوں میں مردم شماری کامیابی سے جاری ہے۔۔کمشنرمردم شماری کے مطابق بلوچستان کے دیگرعلاقوں میں مردم شماری کامیابی سے جاری ہے۔

موضوعات:



کالم



طفیلی پودے‘ یتیم کیڑے


وہ 965ء میں پیدا ہوا‘ بصرہ علم اور ادب کا گہوارہ…

پاور آف ٹنگ

نیو یارک کی 33 ویں سٹریٹ پر چلتے چلتے مجھے ایک…

فری کوچنگ سنٹر

وہ مجھے باہر تک چھوڑنے آیا اور رخصت کرنے سے پہلے…

ہندوستان کا ایک پھیرا لگوا دیں

شاہ جہاں چوتھا مغل بادشاہ تھا‘ ہندوستان کی تاریخ…

شام میں کیا ہو رہا ہے؟

شام میں بشار الاسد کی حکومت کیوں ختم ہوئی؟ اس…

چھوٹی چھوٹی باتیں

اسلام آباد کے سیکٹر ایف ٹین میں فلیٹس کا ایک ٹاور…

26نومبر کی رات کیا ہوا؟

جنڈولہ ضلع ٹانک کی تحصیل ہے‘ 2007ء میں طالبان نے…

بے چارہ گنڈا پور

علی امین گنڈا پور کے ساتھ وہی سلوک ہو رہا ہے جو…

پیلا رنگ

ہم کمرے میں بیس لوگ تھے اور ہم سب حالات کا رونا…

ایک ہی بار

میں اسلام آباد میں ڈی چوک سے تین کلومیٹر کے فاصلے…

شیطان کے ایجنٹ

’’شادی کے 32 سال بعد ہم میاں بیوی کا پہلا جھگڑا…