پیر‬‮ ، 21 جولائی‬‮ 2025 

’’شرط یہ ہے ‘‘ شہباز شریف نے سیاست چھوڑنے کا اعلان کردیا

datetime 29  اپریل‬‮  2017
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

سرگودھا(این این آئی)وزیراعلیٰ پنجاب شہبازشریف نے کہاہے کہ عمران خان نے 10 ارب روپے کی پیشکش کا الزام لگایا ہے اگر ایک روپیہ بھی ثابت ہوجائے تو سیاست چھوڑ دوں گا۔یونیورسٹی آف سرگودھا میں تقریب سے خطاب کرتے ہوئے وزیراعلیٰ پنجاب نے کہاکہ جلاوطنی میں سعودی عرب کے تعلیمی معیار کو قریب سے دیکھنے کا موقع ملا تو علم ہوا کہ وہاں والدین کو بچوں کی تعلیم کیلئے کسی کے آگے ہاتھ نہیں پھیلانا پڑتا

بلکہ سعودی عرب میں تعلیم مفت جبکہ پڑھائی جاری رکھنے پر 200 ریال کا وظیفہ بھی ملتا ہے اسی دن سے عزم کیا کہ پاکستان میں بچوں کی تعلیم پر خصوصی توجہ دوں گا۔شہبازشریف نے کہاکہ جب سے اقتدار سنبھالا اس وقت سے اللہ کے حکم کے مطابق حلال رزق ہی کما رہا ہوں اور عوام کی خدمت کیلئے خود کو وقف کررکھا ہے تاہم سیاسی مخالفین طرح طرح کے اوچھے ہتھکنڈے استعمال کرکے ملک کی ترقی میں رکاوٹ بن رہے ہیں مخالفین نے ہمیں سڑکیں بنانے اور میٹرو بس چلانے کا طعنہ دیا اور جب اس بھی دل نہ بھرا تو اب عمران خان نے مجھ پر 10 ارب روپے کی پیشکش کا الزام لگادیا۔وزیراعلیٰ پنجاب نے کہا کہ عمران خان کے الزام کے خلاف پاکستان کی ہر عدالت میں جاؤں گا اور اگر میرے عدالت جانے کی وجہ سے میرے خاندان کے کسی فرد کا بھی نام آتا ہے تو مجھے پرواہ نہیں لیکن میں اپنی بے گناہی ثابت کروں گا اور اگر مجھ پر ایک روپے کا بھی الزام ثابت ہوگیا تو سب کے سامنے کہہ رہا ہوں کہ سیاست چھوڑ دوں گا۔

موضوعات:



کالم



نیند کا ثواب


’’میرا خیال ہے آپ زیادہ بھوکے ہیں‘‘ اس نے مسکراتے…

حقیقتیں(دوسرا حصہ)

کامیابی آپ کو نہ ماننے والے لوگ آپ کی کامیابی…

کاش کوئی بتا دے

مارس چاکلیٹ بنانے والی دنیا کی سب سے بڑی کمپنی…

کان پکڑ لیں

ڈاکٹر عبدالقدیر سے میری آخری ملاقات فلائیٹ میں…

ساڑھے چار سیکنڈ

نیاز احمد کی عمر صرف 36 برس تھی‘ اردو کے استاد…

وائے می ناٹ(پارٹ ٹو)

دنیا میں اوسط عمر میں اضافہ ہو چکا ہے‘ ہمیں اب…

وائے می ناٹ

میرا پہلا تاثر حیرت تھی بلکہ رکیے میں صدمے میں…

حکمت کی واپسی

بیسویں صدی تک گھوڑے قوموں‘ معاشروں اور قبیلوں…

سٹوری آف لائف

یہ پیٹر کی کہانی ہے‘ مشرقی یورپ کے پیٹر کی کہانی۔…

ٹیسٹنگ گرائونڈ

چنگیز خان اس تکنیک کا موجد تھا‘ وہ اسے سلامی…

کرپٹوکرنسی

وہ امیر آدمی تھا بلکہ بہت ہی امیر آدمی تھا‘ اللہ…