لاہور(مانیٹرنگ ڈیسک) صوبائی دارالحکومت لاہور کو چار حصوںمیں تقسیم کرنے کی تجویز زیر غور ہے ، ایڈیشنل چیف سیکرٹری نے ضلع کی تقسیم سے متعلق کمیٹی بھی تشکیل دیدی ۔ نجی ٹی وی کے مطابق بڑھتی ہوئی آبادی کے تناظر میں لاہور کو تقسیم کرنے کا فیصلہ کیا گیا ہے اور اس سلسلہ میں تین اجلاس بھی منعقد ہو چکے ہیں۔ بتایا گیا ہے کہ اس سلسلہ میں کمیٹی تشکیل دی گئی ہے جس میں کمشنر لاہور ڈویژن اور لارڈ میئر لاہور کنوینرہوں
گے جبکہ سی سی پی او ،ڈی آئی جی انوسٹی گیشن ، ایڈیشنل سیکرٹری لوکل گورنمنٹ کو ممبر بنایا گیا ہے۔ ذرائع کے مطابق لاہور کو آبادی کے تناسب سے امن و امان کی صورتحال بہتر بنانے کے لئے تقسیم کیا جارہا ہے ، تقسیم سے پولیس کا نظام میں ایک خاص تبدیلی واضح ہو جائے گی اورضلع کی چار حصوں میں تقسیم سے چار ڈی پی اوز بھی لگائے جائیں گے۔ ضلع لاہور کی تقسیم جیل روڈ، سٹی ، ماڈل ٹاؤن اور صدر سے کی جائے گی۔