جمعرات‬‮ ، 23 جنوری‬‮ 2025 

’’میاں صاحب آپ سے پیار کرتا ہوں۔۔ مستعفی ہوجائیں‘‘ جانتے ہیں ایسا کس پاکستانی سیاستدان نے کہا ؟ 

datetime 23  اپریل‬‮  2017
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

حیدرآباد (آئی این پی) مشیراطلاعات سندھ مولابخش چانڈیو نے کہا ہے کہ میاں صاحب آپ سے پیار کرتا ہوں،آپ کی عزت کرتا ہوں مستعفی ہوجائیں، وزیراعظم صاحب آپ کا اخلاقی جواز ختم ہوگیا ہے،عابدشیرعلی نے وزیراعظم کو عزیربلوچ اور ذوالفقار مرزا سے ملادیا،جھوٹا معتصب وزیرنوازشریف کا دشمن ہے،سمجھ نہیں آتی ایان علی سے ان کی کیا رشتہ داری ہے،ایان علی کا نام لیتے ہی ان کا ایمان جوش میں آجاتا ہے،خان صاحب!آنکھ انگلی سے ہٹاؤ عوام پر رکھو،پی ٹی آئی والے خان صاحب کو سیاسی طریقہ کار سکھائیں،

خان صاحب نے پنجاب کی وجہ سے مک مکا کیا ہے،خان صاحب کو وہی پریشانی ہے جو (ن) لیگ کو ہے۔اتوار کو حیدرآباد میں پیپلزپارٹی کے دھرنے سے خطاب کرتے ہوئے مولابخش چانڈیو نے کہا کہ پہلی بار ایسا ہواکہ اعلیٰ ترین عدالت کے دو ججوں نے کہا وزیراعظم نااہل ہیں،اب نااہلی کیلئے مزید کیا چاہیے لیکن آپ مسلم لیگ (ن) کے ہیں وزیراعظم ہیں آپ کو کچھ نہیں ہوگا۔انہوں نے کہا کہ کچھ وزیرآپ نے چھوڑے ہوئے ہیں،سمجھ نہیں آتی ایان علی سے ان کی کیا رشتہ داری ہے،ایان علی کا نام لیتے ہی ان کا ایمان جوش میں آجاتا ہے،وزیراعظم صادق اور امین نہیں رہے،نوازشریف عہدہ چھوڑ دیں،آپ کے بہت سے رشتے دار وزیر ہیں۔مولابخش چانڈیو نے کہا کہ جھوٹا متعصب وزیرنوازشریف کا دشمن ہے،شرم کی بات ہے آپ نے کہا حکومت بچ گئی،سپریم کورٹ کا فیصلہ ماضی ہے،وزیراعظم صاحب آپ کا اخلاقی جواز ختم ہوگیا،یہ آمر کا ہتھیار مسلم لیگ ہے سب نے مسلم لیگ کو استعمال کیا،میاں صاحب آپ سے پیار کرتا ہوں،عزت کرتا ہوں مستعفی ہوجائیں۔انہوں نے کہا کہ ان کے وزراء جہالت کی باتیں کر رہے ہیں،

عابد شیر علی نے وزیراعظم کو عزیربلوچ اور ذوالفقار مرزا سے ملادیا،دوسروں کو چور کہنے والے وزیرداخلہ اور وزیراعلیٰ پنجاب بے گناہ ہیں؟،وزیراعظم کو ملک چلانا ہے تو پہلے اداروں کا احترام کریں،وزیراعظم رضاکارانہ طور پر استعفی دے دیں،وزیراعظم کے پاس کرسی پر رہنے کا اخلاقی جواز نہیں رہا،سپریم کورٹ میں قطر والوں کی بھی رسوائی ہوئی،عابد شیر کو اندازہ نہیں ان کے بیانات سے کیا نقصان ہوگا۔

انہوں نے کہا کہ خان صاحب،آنکھ انگلی سے ہٹاؤ عوام پر رکھو،پی ٹی آئی والے خان صاحب کو سیاسی طریقہ کار سکھائیں،خان صاحب کن کے اشارے پر سب کررہے ہیں ہم جانتے ہیں،خان صاحب پنجاب کی وجہ سے خوفزدہ ہیں،خان صاحب نے پنجاب کی وجہ سے مک مکا کیا ہے،خان صاحب کو وہی پریشانی ہے جو (ن) لیگ کو ہے۔۔۔۔(خ م)

موضوعات:



کالم



اسی طرح


بھارت میں من موہن سنگھ کو حادثاتی وزیراعظم کہا…

ریکوڈک میں ایک دن

بلوچی زبان میں ریک ریتلی مٹی کو کہتے ہیں اور ڈک…

خود کو کبھی سیلف میڈنہ کہیں

’’اس کی وجہ تکبر ہے‘ ہر کام یاب انسان اپنی کام…

20 جنوری کے بعد

کل صاحب کے ساتھ طویل عرصے بعد ملاقات ہوئی‘ صاحب…

افغانستان کے حالات

آپ اگر ہزار سال پیچھے چلے جائیں تو سنٹرل ایشیا…

پہلے درویش کا قصہ

پہلا درویش سیدھا ہوا اور بولا ’’میں دفتر میں…

آپ افغانوں کو خرید نہیں سکتے

پاکستان نے یوسف رضا گیلانی اور جنرل اشفاق پرویز…

صفحہ نمبر 328

باب وڈورڈ دنیا کا مشہور رپورٹر اور مصنف ہے‘ باب…

آہ غرناطہ

غرناطہ انتہائی مصروف سیاحتی شہر ہے‘صرف الحمراء…

غرناطہ میں کرسمس

ہماری 24دسمبر کی صبح سپین کے شہر مالگا کے لیے فلائیٹ…

پیرس کی کرسمس

دنیا کے 21 شہروں میں کرسمس کی تقریبات شان دار طریقے…