پیر‬‮ ، 17 جون‬‮ 2024 

تلہ گنگ ،ضمنی انتخابات ،مسلم لیگ (ن) نے پاکستا ن تحریک انصاف کوشکست دیدی

datetime 18  اپریل‬‮  2017
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

تلہ گنگ (مانیٹرنگ ڈیسک)پنجاب کی صوبائی اسمبلی کے حلقہ پی پی 23تلہ گنگ میں ہونے والے ضمنی انتخابات میں پاکستان مسلم لیگ (ن) کے امیدوارشہریارملک نے پاکستان تحریک انصاف کے امیدوارکرنل (ر)سلطان خان سرخرواعوان کو شکست دے دی ہے ۔ایک نجی ٹی وی کے مطابق غیرحتمی وغیرسرکاری انتخابی نتائج کے مطابق پاکستان مسلم لیگ (ن) کے امیدوارشہریارملک نے 49142ووٹ جبکہ پاکستان تحریک

انصاف کے امیدوارکرنل (ر) سلطان خان سرخرواعوان نے 35028ووٹ حاصل کئے جبکہ پیپلزپارٹی ,مسلم لیگ (ق) نے بھی تحریک انصاف کے امیدوارکی حمایت میں اپنے امیدوارکھڑے نہیں کئے تھے ۔واضح رہے کہ صوبائی اسمبلی کی اس نشت پرضمنی انتخابات ملک احمدظہورانورکی وفات کے بعد ہوئے ہیں جن کاتعلق مسلم لیگ (ن) سے تھاجونومنتخب رکن اسمبلی شہریارملک کے چچاتھے جبکہ اس سےقبل اسی حلقہ سے شہریارملک کے نانااوروزیراعلی شہبازشریف کے معاون خصوصی ملک سلیم اقبال 1985سے لیکر1997تک رکن صوبائی اسمبلی رہے ہیں جبکہ 2002کے انتخابات میں اس نشت پرکرنل (ر) سلطان سرخرواعوان نے کامیابی حاصل کی تھی کیونکہ ملک سلیم اقبال گریجویشن کی شرط کی وجہ سے انتخابات میں حصہ نہیں لے سکے تھے جبکہ 2008کے انتخابات میں شہریارملک کے چچاملک احمدظہورانورنے ق لیگ کے ٹکٹ پراس نشت سے کامیابی حاصل کرکے ن لیگ میں شمولیت اختیارکرلی تھی اور2013کاانتخاب بھی ن لیگ کے ٹکٹ پرلڑکرجیتاتھا۔واضح رہے کہ شہریارملک کے خاندان کی یہ آبائی نشت ہے جس پروہ بھی پہلی مرتبہ کامیاب ہوئے ہیں ۔۔پنجاب اسمبلی کایہ حلقہ شروع سے ہی مسلم لیگ (ن) کاگڑھ سمجھاجاتاہے اوراس حلقے میں پی ٹی آئی نے جیت کےلئے پارٹی چیرمین عمران خان کے جلسہ کاانعقاد بھی کیاتھاجبکہ دوسری طرف مسلم لیگ (ن)کی طرف انتخابی مہم کےلئے مقامی سیاستدانوں کے علاوہ لاہورسے پارٹی کی ایک ٹیم نے بھی مہم چلائی تھی۔

موضوعات:



کالم



صدقہ‘ عاجزی اور رحم


عطاء اللہ شاہ بخاریؒ برصغیر پاک و ہند کے نامور…

شرطوں کی نذر ہوتے بچے

شاہ محمد کی عمر صرف گیارہ سال تھی‘ وہ کراچی کے…

یونیورسٹیوں کی کیا ضرروت ہے؟

پورڈو (Purdue) امریکی ریاست انڈیانا کا چھوٹا سا قصبہ…

کھوپڑیوں کے مینار

1750ء تک فرانس میں صنعت کاروں‘ تاجروں اور بیوپاریوں…

سنگ دِل محبوب

بابر اعوان ملک کے نام ور وکیل‘ سیاست دان اور…

ہم بھی

پہلے دن بجلی بند ہو گئی‘ نیشنل گرڈ ٹرپ کر گیا…

صرف ایک زبان سے

میرے پاس چند دن قبل جرمنی سے ایک صاحب تشریف لائے‘…

آل مجاہد کالونی

یہ آج سے چھ سال پرانی بات ہے‘ میرے ایک دوست کسی…

ٹینگ ٹانگ

مجھے چند دن قبل کسی دوست نے لاہور کے ایک پاگل…

ایک نئی طرز کا فراڈ

عرفان صاحب میرے پرانے دوست ہیں‘ یہ کراچی میں…

فرح گوگی بھی لے لیں

میں آپ کو ایک مثال دیتا ہوں‘ فرض کریں آپ ایک بڑے…