اسلام آباد (آن لائن )سپریم کورٹ نے پاکستان پیپلز پارٹی کی رجسٹریشن سے متعلق بینظیر بھٹو کی قریبی ساتھی نائید خان کی درخواست سماعت کے لیے مقرر کر لی ہے،چیف جسٹس کی
سر براہی میں تین رکنی بینچ چھ اپریل کو نائید خان کی درخواست پر سماعت کریگا، یا درہے کہ ناہید خان نے پیپلز پارٹی کی لطیف کھوسہ کے نام رجسٹریشن غیر قانونی قراد دیتے ہوئے پارٹی کی رجسٹر یشن اپنے نام کرنے کی استدعا کر رکھی ہے ، ناہید خان نے اپنی درخواست میں موقف اختیار کیا ہے کہ پیپلز پارٹی کا آصف علی زرداری سے کوئی تعلق نہیں ہے ، میری اپیل سے متعلق اسلام آباد ہائی کورٹ کا فیصلہ درست نہیں ہے ،اسلام آباد ہائی کورٹ کا فیصلہ کالعدم قرار دیتے ہوئے پارٹی کی میرے نام رجسٹرڈ کرنے کے احکامات صادر فرمائے جائیں ، یاد رہے کہ پارٹی رجسٹریشن سے متعلق ہائی کورٹ نے نائید خان کی درخواست خارج کر دی تھی۔