لاہور (مانیٹرنگ ڈیسک) لاہورہائیکورٹ میں پنجاب پولیس کی یونیفارم تبدیل کرنے کے حوالے سے درخواست دائرکردی گئی جس پرعدالت نے 13اپریل کوپنجاب حکومت اورپنجاب پولیس سے جواب طلب کرلیاہے ۔تفصیلات کے مطابق چیف جسٹس لاہور ہائیکورٹ سید منصور علی شاہ نے پنجاب پولیس کا یونیفارم تبدیل کرنے کیخلاف درخواست پر حکومت اور پنجاب پولیس سے 3 اپریل تک جواب طلب کر لیا۔پولیس کی یونیفارم تبدیل کرنے کے
بارے میں درخواست گزارنے موقف اختیارکیاہے کہ پنجاب حکومت پولیس کلچر کو تبدیل کرنے کی بجائے یونیفارم تبدیل کررہی ہے اورپنجاب پولیس کے ان نئے یونیفارم کی تیاری کا ٹھیکہ بھی وزیر اعظم کےایک قریبی ساتھی اوربزنس مین میاں منشاکی نشاط ملزکودیاگیاہے ۔درخواست میں یہ بھی بتایاگیاکہ پولیس کی وردی تبدیل کرنے کے حوالے سے نیشنل پولیس فائونڈیشن سے بھی کوئی منظوری نہیں لی گئی