منگل‬‮ ، 02 جون‬‮ 2026 

پنجاب،قتل کی لرزہ خیز واردات ،باپ نے 2کمسن بیٹوں کو چھری سے ذبح کر کے خود بھی اپنی گردن پر چھری پھیر لی

datetime 18  مارچ‬‮  2017 |

بورے والا (آئی این پی )بورے والا کے نواحی گاؤں چک 503/EBمیں قتل کی لرزہ خیز واردات بیوی کی بے وفائی سے دلبرداشتہ نوجوان نے اپنے دو کمسن بیٹوں کو چھری سے ذبح کر کے خود بھی اپنی گردن پر چھری پھیر کر خود کشی کر لی پولیس تھانہ صدر نے نعشیں قبضہ میں لے کر مقدمہ درج کر لیا تفصیلات کے مطابق چک 503/EBکے خالد محمود ولد مختار احمد آرائیں کی شادی دس سال قبل جھنگ میں اپنی ماموں زادتسنیم

اختر سے ہوئی تھی جس کے بطن سے دو بیٹے 9سالہ احسان اور 5سالہ زین تھے تسنیم اختر نے موبائل فون پر لاہور میں اپنے مبینہ آشنہ سے تعلقات بنا رکھے تھے 20روز قبل تسنیم اپنے بچوں کو چھوڑ کر گھر سے بھاگ کر لاہور اپنے آشنا کے پاس پہنچ گئی اور وہاں جا کر سول کورٹ میں اپنے خاوند کے خلاف تنسیخ نکاح کا دعوی دائر کر دیا جس کی 20مارچ کو سماعت کے سلسلہ میں کل 17مارچ کو اسے نوٹس موصول ہوا خالد محمود کے کزن سعید اقبال کے مطابق وہ نوٹس آتے ہی بددل ہو گیا اور اس نے عدالتی نوٹس وصول نہیں کیا 18اور 17مارچ کی درمیانی شب خالد محمود نے اپنے دونوں بیٹوں کو چائے میں نشہ آور چیز پلا کر بے ہوش کر دیا اور تیز دھار چھری سے دونوں کے گلے کاٹ کر ابدی نیند سلا دیا اور بعد ازاں اسی چھری سے اپنا گلا بھی کاٹ کر خود کشی کر لی آج صبح اس کا کزن سعید اقبال بچوں کے لیے ناشتہ لے کر گیا تو دروازہ اندر سے بند تھا کو ئی جواب نہ آرہا تھا تو انہوں نے دروازہ توڑ کر دیکھا تو کمرے میں تینوں باپ بیٹوں کی خون میں لت پت نعشیں پڑی ہوئی تھیں فوری طور پر پولیس کو اطلاع دی گئی اطلاع ملتے ہی ڈی ایس پی بورے والا ملک طاہر مجید اور ایس ایچ او تھانہ صدر رانا محمد اکرم نفری کے ہمراہ موقع پر پہنچ گئے اور نعشوں کو پوسٹمارٹم کے لیے THQہسپتال بورے والا پہنچایا پولیس تھانہ صدر نے زیر دفعہ 302اور 325ت پ مقدمہ درج کر کے تفتیش شروع کر دی



کالم



کین کون میں چار دن


کین کون (Cancun) میکسیکو کا اہم ترین سیاحتی شہر ہے‘…

لکڑی کا تختہ

خوش قسمتی اور بدقسمتی میں لکڑی اور لوہے جیسا…

اللہ سے خوش قسمتی مانگو

’’علم کے ساتھ مقدر بھی چاہیے‘ تم خوش قسمتی کی…

’’پیٹر تم دس دن کہاں غائب رہے‘‘

کیلیفورنیا کے اس نرسنگ سکول کا پرچہ بہت دل چسپ…

پانچ سو ڈالر

وہ محمد منور کو تلاش کر رہا تھا‘ اس نے محمد منور…

تھینک گاڈ

برطانیہ کی کلارک فیملی اس کی شان دار مثال ہے‘…

آئی سٹل لو یو

یہ بنیادی طور پر محبت کی کہانی تھی‘ جارج سمتھ…

’’آزادی کی ہوا چل رہی ہے‘‘

یہ 1882ء کی ایک گرم دوپہر تھی‘ ہارورڈ یونیورسٹی…

موسمی پرندے

’’ مجھے سمجھ نہیں آ رہی‘‘ نوجوان وزیر نے دانشور…

آپریشن بنیان المرصوص (آخری حصہ)

سر ونسٹن چرچل لوگوں کو ہمیشہ خوش نصیبی کی دعا…

آپریشن بنیان المرصوص (چوتھا حصہ)

مئی کی پاک بھارت جنگ پہلگام کے واقعے سے سٹارٹ…