اسلام آباد(مانیٹرنگ ڈیسک ) معروف صحافی او راینکرپرسن آفتاب اقبال نے دعوی کیاہے کہ وزیرداخلہ چوہدری نثارعلی خان مسلم لیگ (ن) کی سیاست سے اس قدرعاجزہوچکے ہیں کہ وہ جلد ہی پاکستان تحریک انصاف میں سیاست کرتے نظرآئے گے ۔ایک نجی ٹی وی کے پروگرام میں گفتگوکرتے ہوئے آفتاب اقبال نے کہاکہ چوہدری نثارعلی خان تحریک انصاف میں شامل ہوجائینگے ۔اس موقع پرپیپلزپارٹی کے مرکزی رہنما
قمرزمان کائرہ نے کہاکہ چوہدری نثار کے بارے میں یہ کسی کی خام خیالی ہوسکتی ہے حقیقت نہیں ۔انہوں نے کہاکہ چوہدری نثارعلی خان نے جتنی سیاست کرلی ہے اس کے بعد تووہ سیاست کوخیربادکہہ سکتے ہیں لیکن تحریک انصاف میں کبھی بھی شامل نہیں ہونگے ۔اس پرآفتاب اقبال نے سوال کیاکہ اگران کوپی ٹی آئی میں کوئی بڑاعہدہ مل جائے توجواب میں قمرزمان کائرہ نے کہاکہ آپ کی معلومات جوکچھ کہتی ہیں وہ خودہی بول دیں ۔