اتوار‬‮ ، 23 فروری‬‮ 2025 

پی ایس ایل کے فائنل کاکریڈٹ شہبازشریف کوجاتاہے

datetime 16  مارچ‬‮  2017
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

لاہور(این این آئی ) وزیراعلیٰ پنجاب محمد شہبازشریف سے پاکستان میں برطانیہ کے ہائی کمشنر تھامس ڈریونے ملاقات کی جس میں باہمی دلچسپی کے امور ، پاک برطانیہ تعلقات کے فروغ اور مختلف شعبوں میں تعاون بڑھانے پر تبادلہ خیال کیا گیا۔ برطانوی ہائی کمشنر نے لاہو رمیں پی ایس ایل کے فائنل میچ کے کامیاب انعقاد پر وزیراعلیٰ شہبازشریف کو مبارکباد دیتے ہوئے کہا کہ لاہور میں پرامن ماحول میں فائنل میچ کا کریڈٹ

آپ کی غیرمعمولی صلاحیتوں کو جاتا ہے اور وزیراعلیٰ شہبازشریف اور ان کی پوری ٹیم نے دن رات ایک کرکے بڑے ایونٹ کو کامیاب بنایا، اسی طرح پاکستان کے عوام نے فائنل میچ کے دوران زبردست نظم و ضبط اور جذبے کا مظاہرہ کیا۔ انہو ںنے کہا کہ پنجاب کے عوام کا معیار زندگی بلند کرنے کیلئے وزیراعلیٰ شہبازشریف کے اقدامات لائق تحسین ہیں۔انہوں نے کہاکہ میں اپنی حکومت سے بھی کرکٹ ٹیم پاکستان بھجوانے کی بات کر وں گا۔ وزیر اعلیٰ محمد شہباز شریف کی قیادت میں تعلیم، صحت اور دیگر سماجی شعبوں کی بہتری کے لئے شاندار اقدامات کئے گئے ہیں۔انہو ںنے کہا کہ پنجاب حکومت کے ساتھ تعلیم، صحت ، سکل ڈویلپمنٹ اور دیگر سماجی شعبوں کی بہتری کے لئے تعاون جاری رہے گا۔ وزیراعلیٰ محمد شہبازشریف نے اس موقع پر گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ فائنل میچ کا کامیاب او رپرامن انعقاد پاکستان کی فتح اور امن دشمنوں کی شکست ہے۔ اس میچ سے پرعزم پاکستانیوں کا جذبہ اور حوصلہ مزید بلند ہوا ہے۔ انہوں نے کہا کہ پاکستانی قوم کا عزم دہشت گردی کے خاتمے کیلئے انتہائی مضبوط ہے اور فائنل میچ کا لاہور میں کامیاب انعقاد دہشت گردوں کیلئے ایک سخت پیغام ہے کہ قائداعظم ؒ کے پاکستان میں انتہاپسندانہ سوچ کی کوئی جگہ نہیں۔ انہوں نے کہا کہ دہشت گردی کے خلاف جنگ میں پاکستانی قوم کی قربانیاں لازوال ہیں اور دہشت گردی کے ناسور سے نمٹنے کے

لئے پوری قوم یکجا ہے۔ وزیراعلیٰ نے کہا کہ پاکستان اوربرطانیہ ترقی اورخوشحالی کے سفر میں اہم پارٹنرز ہیں۔ پنجاب میں تعلیم،صحت اورسکل ڈویلپمنٹ کے شعبوں میں بہتری کیلئے برطانیہ کے تعاون کو قدر کی نگاہ سے دیکھتے ہیں۔ پاکستان برطانیہ کے تعلقات کو خصوصی اہمیت دیتا ہے اور پاکستان اور برطانیہ کے درمیان ترقی و خوشحالی کے سفر میں شراکت داری آنے والے وقت میں مزید مضبوط ہوگی۔

موضوعات:



کالم



ازبکستان (مجموعی طور پر)


ازبکستان کے لوگ معاشی لحاظ سے غریب ہیں‘ کرنسی…

بخارا کا آدھا چاند

رات بارہ بجے بخارا کے آسمان پر آدھا چاند ٹنکا…

سمرقند

ازبکستان کے پاس اگر کچھ نہ ہوتا تو بھی اس کی شہرت‘…

ایک بار پھر ازبکستان میں

تاشقند سے میرا پہلا تعارف پاکستانی تاریخ کی کتابوں…

بے ایمان لوگ

جورا (Jura) سوئٹزر لینڈ کے 26 کینٹن میں چھوٹا سا کینٹن…

صرف 12 لوگ

عمران خان کے زمانے میں جنرل باجوہ اور وزیراعظم…

ابو پچاس روپے ہیں

’’تم نے ابھی صبح تو ہزار روپے لیے تھے‘ اب دوبارہ…

ہم انسان ہی نہیں ہیں

یہ ایک حیران کن کہانی ہے‘ فرحانہ اکرم اور ہارون…

رانگ ٹرن

رانگ ٹرن کی پہلی فلم 2003ء میں آئی اور اس نے پوری…

تیسرے درویش کا قصہ

تیسرا درویش سیدھا ہوا‘ کھنگار کر گلا صاف کیا…

دجال آ چکا ہے

نیولی چیمبرلین (Neville Chamberlain) سرونسٹن چرچل سے قبل…