بدھ‬‮ ، 25 دسمبر‬‮ 2024 

لندن، نیویارک اور دبئی میں کون کون فرنٹ مین ہے؟

datetime 16  مارچ‬‮  2017
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

اسلام آباد(مانیـٹرنگ ڈیسک)سینئر صحافی و تجزیہ کار رئوف کلاسرا کے مطابق آصف علی زرداری عاصم حسین کے بجائے عزیر بلوچ کو اپنے لئے سب سے بـڑا خطرہ سمجھتے ہیں۔ اس بات کا انکشاف انہوں نے اپنے ایک کالم میں کیا ہے ۔وہ لکھتے ہیں کہ ’’ایک ذرائع نے قومی اسمبلی میں مجھے بتایا کہ آپ لوگ غلط ٹرک کی بتی کے پیچھے لگے ہوئے ہیں۔ زرداری صاحب کے نزدیک اس وقت سب سے بـڑا خطرہ عاصم حسین سے

زیادہ عزیر بلوچ ہے۔ جس طرح عاصم حسین کی ویڈیو ریکارڈنگ میں سب کچھ محفوظ کر لیا گیا ہےایسے ہی عزیر بلوچ بھی کچا چٹھا کھول چکے ہیں؛ تاہم ان کیلئے عاصم حسین سے زیادہ خطرناک عزیر بلوچ ہے۔ عاصم حسین نے تو زرداری کے فرنٹ مینوں کی تفصیلات بتائی ہیں کہ انہوں نے کہاں کہاں لوٹ مار کی۔ لندن، نیویارک اور دبئی میں کون کون اس کا فرنٹ مین ہے۔ ایسی ویڈیو سے زرداری کو کوئی خطرہ نہیں کیونکہ کرپشن اس ملک میں اب ایک اچھائی بن چکی ہے؛ تاہم زرداری کو خطرہ ان انکشافات سے ہے ، جو عزیر بلوچ نے کئے ہیں، کیونکہ ان کی نوعیت سنگین ہے، لہٰذا عاصم حسین سے کوئی فکر نہیں رہی۔ دوسرے ذرائع کہتے ہیں کہ عاصم حسین ویسے بھی اپنی مرضی کے ہسپتال میں رہ رہا ہے ۔ اسے اس کے یار دوست ملتے آتے ہیں۔ وہ سب کو فون کرتا ہے۔ اور سب کو علم ہے کہ جو کبھی دہشتگردوں کا سہولت کار کہلاتا تھا وہ آج ان سب کی ہسپتال کے کمرے میں کھل کر مہمان نوازی کرتا ہے‘‘۔

موضوعات:



کالم



طفیلی پودے‘ یتیم کیڑے


وہ 965ء میں پیدا ہوا‘ بصرہ علم اور ادب کا گہوارہ…

پاور آف ٹنگ

نیو یارک کی 33 ویں سٹریٹ پر چلتے چلتے مجھے ایک…

فری کوچنگ سنٹر

وہ مجھے باہر تک چھوڑنے آیا اور رخصت کرنے سے پہلے…

ہندوستان کا ایک پھیرا لگوا دیں

شاہ جہاں چوتھا مغل بادشاہ تھا‘ ہندوستان کی تاریخ…

شام میں کیا ہو رہا ہے؟

شام میں بشار الاسد کی حکومت کیوں ختم ہوئی؟ اس…

چھوٹی چھوٹی باتیں

اسلام آباد کے سیکٹر ایف ٹین میں فلیٹس کا ایک ٹاور…

26نومبر کی رات کیا ہوا؟

جنڈولہ ضلع ٹانک کی تحصیل ہے‘ 2007ء میں طالبان نے…

بے چارہ گنڈا پور

علی امین گنڈا پور کے ساتھ وہی سلوک ہو رہا ہے جو…

پیلا رنگ

ہم کمرے میں بیس لوگ تھے اور ہم سب حالات کا رونا…

ایک ہی بار

میں اسلام آباد میں ڈی چوک سے تین کلومیٹر کے فاصلے…

شیطان کے ایجنٹ

’’شادی کے 32 سال بعد ہم میاں بیوی کا پہلا جھگڑا…