جمعہ‬‮ ، 03 اپریل‬‮ 2026 

’’ناموس رسالتﷺ پر ہماری جان بھی قربان،آخری حد تک جائیں گے‘‘

datetime 16  مارچ‬‮  2017 |

اسلام آباد(مانیـٹرنگ ڈیسک)سوشل میڈیا پر گستاخانہ مواد کے خلاف امریکی سفارتخانے سے مدد طلب کر لی ہے، تعاون نہ کرنے سے بھی فرق نہیں پڑے گا ، اسلام کے خلاف گھٹیا سازش کرنیوالوں کو منطقی انجام تک پہنچائیں گے۔ ان خیالات کا اظہار وفاقی وزیر داخلہ چوہدری نـثار علی خان نے میڈیا بریفنگ

کے دوران کیا۔ ان کا کہنا تھا کہ گستاخ غیر ملکی کمپنیوں اور اظہار رائے کی آزادی کی آڑ میں توہین رسالت کے مرتکب افراد کے خلاف تمام مسلمانوں کو مشترکہ لائحہ عمل اپنانے کی ضرورت ہے بطور وزیر داخلہ گناہ گاروں کو کیفر کردار تک پہنچانا اولین ترجیح ہے مگر اس بات کا بھی خیال رکھنا ہو گا کہ کوئی بے گناہ زد میں نہ آجائے۔ وفاقی وزیر داخلہ نے بتایا کہ پاکستانی حکومت نے امریکی سفارتخانے سے گستاخانہ مواد کی روک تھام کیلئے رجوع کر لیا ہےجبکہ اس حوالے سے وزارت داخلہ دفتر خارجہ سےرابطے میں ہے ۔ انہوں نے مزید بتایا کہ  امریکہ میں پاکستان کے سفیرکو فیس بک، وائبر اور دیگر سماجی رابطوں کی ویب سائٹس انتظامیہ کیساتھ روزانہ کی بنیاد پر رابطے کیلئے ہدایت دے دی ہیں۔ انہوں نے کہا کہ گستاخانہ مواد کی حامل کئی سوشل میڈیا پیجزبلاک کر دئیے گئے ہیںان کا کہنا تھا کہ فیس بک اس گھناؤنے جرم کے پیچھے افراد کے نام شیئر کرے اگر تعاون نہ کیا گیا تو آخری حد تک

جائیں گے اور سخت اقدامات اٹھائیں گےناموس رسالتﷺ ہمارے ایمان کا حصہ ہے،یہ توہین رسالت ہی نہیں توہین انسانیت بھی ہےجس کےخلاف پوری قوم یکجا ہے  وفاقی وزیر داخلہ کا کہنا تھا کہ جب تک فیس بک انتظامیہ تعاون نہیں کرتی ہم گستاخانہ مواد کی ترویج کے مذموم کام کی بیخ کنی نہیں کر سکتے۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



مشہد میں دو دن


ایران کے سفر کی پہلی تحریک حسین باقری تھے‘ یہ…

ایران کیا تھا اور کیا ہو گیا

پیارے قارئین: ایران محض ایک ملک نہیں ہے یہ پہلی…

ایران کے لیے واحد آپشن

بوروڈینو (Borodino) ماسکو سے ایک سو تیس کلو میٹر دور…

ہیکل سلیمانی

اللہ تعالیٰ کا حضرت دائود ؑ پر خصوصی کرم تھا‘…

مذہب کی جنگ(آخری حصہ)

اسرائیل میں میرا ایک دوست رہتا ہے‘ عمویل مطات‘…

مذہب کی جنگ(پانچواں حصہ)

برطانیہ نے دوسری جنگ عظیم کے بعد دنیا میں دو خطے…

مذہب کی جنگ(چوتھا حصہ)

یہودیوں اور مسلمانوں کے درمیان اختلاف واقعہ…

مذہب کی جنگ(تیسرا حصہ)

بخت نصر نے 586 قبل مسیح میں یروشلم پر حملہ کر کے…

مذہب کی جنگ(دوسرا حصہ)

بنی اسرائیل نے فلسطین واپسی کے بعد یہودا قبیلے…

مذہب کی جنگ

رچرڈ نکسن امریکا کے 37ویں صدر تھے‘ یہ بھی ڈونلڈ…

اینڈ آف مسلم ورلڈ

ہمیں ایران امریکا جنگ کے نتیجے کو سمجھنے کے لیے…