منگل‬‮ ، 05 ‬‮نومبر‬‮ 2024 

اہم ترین بڑے علاقے میں آپریشن ،تیاریاں مکمل،کسی بھی وقت ایکشن کا آغاز ہوسکتاہے

datetime 15  مارچ‬‮  2017
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

جیکب آباد( آئی این پی ) سندھ بلوچستان کی سرحدی پٹی کے علاقہ میں جرائم پیشہ افراد کے خلاف ٹارگیٹڈ آپریشن کی تیاریاں مکمل، پولیس نے جیکب آباد ضلع سے ملنے والی بلوچستان کی حدود کا معائنہ کرکے مزید چیک پوسٹیں قائم کرنے کا سروے مکمل کرلیا، جلد آپریشن کا امکان۔ تفصیلات کے مطابق سیہون سانحہ کے بعد نیشنل ایکشن پلان کے تحت سندھ اور بلوچستان کی پولیس کی جانب سے سندھ اور بلوچستان کے سرحدی

علاقوں میں جرائم پیشہ افراد کے خلاف آپریشن کا فیصلہ کیا گیا ہے اس سلسلے میں چند روز قبل ڈی آئی جی لاڑکانہ اور ڈی آئی جی نصیر آباد کے درمیان اہم ملاقات بھی ہوئی تھی جس میں آپریشن کے متعلق اہم فیصلے کئے گئے ،جرائم پیشہ افراد کے خلاف ٹارگیٹڈ آپریشن کے متعلق ہونے والے اجلاس سے سندھ اور بلوچستان کے اعلیٰ حکام کو بھی آگاہ کیا گیا ہے ، معلوم ہوا ہے کہ ضلع جیکب آباد سے ملنے والی بلوچستان کی سرحدی پٹی کے علاقوں آر ڈی 44،آر ڈی 52، باہوکھوسوتھانہ ، کریم بخش کھوسو تھانہ، عمرانی لاڑو سمیت دیگر داخلی و خارجی راستوں پر مزید چیک پوسٹیں اور پولیس چوکیاں قائم کرنے کے لیے سروے مکمل کیا گیا ہے اور جلد چوکیاں قائم کرکے آپریشن شروع کیا جائے گا معلوم ہوا ہے کہ سندھ اور بلوچستان پولیس کی جانب سے جرائم پیشہ اور تخریبکاروں کے خلاف کئے جانے والے مشترکہ آپریشن کی نگرانی سندھ اور بلوچستان کے ایس ایس پیز کریں گے اوراس حوالے سے دیگر اضلاع سے بھی پولیس کو طلب کیا جائے گا جبکہ رینجرز کوبھی آپریشن میں شامل کئے جانے کا امکان ہے۔اس سلسلے میں رابطہ کرنے پر ایس ایس پی جیکب آباد سرفراز نواز شیخ نے کہا کہ سندھ بلوچستان کے سرحدی علاقہ میں اکثر چوکیاں غیر فعال تھیں جنہیں اب فعال کیا جارہا ہے 32چوکیاں فعال کرکے اہلکار مقرر کئے جائیں گے تاکہ بارڈر ایریا پر سخت نگرانی کی جاسکے

،جرائم پیشہ عناصر ان علاقوں سے سندھ میں داخل ہوتے ہیں اور کرائم کرنے کے بعد فرار ہوجاتے ہیں۔

موضوعات:



کالم



دوبئی کاپاکستان کے نام پیغام


شیخ محمد بن راشد المختوم نے جب دوبئی ڈویلپ کرنا…

آرٹ آف لیونگ

’’ہمارے دادا ہمیں سیب کے باغ میں لے جاتے تھے‘…

عمران خان ہماری جان

’’آپ ہمارے خان کے خلاف کیوں ہیں؟‘‘ وہ مسکرا…

عزت کو ترستا ہوا معاشرہ

اسلام آباد میں کرسٹیز کیفے کے نام سے ڈونٹس شاپ…

کنفیوژن

وراثت میں اسے پانچ لاکھ 18 ہزار چارسو طلائی سکے…

ملک کا واحد سیاست دان

میاں نواز شریف 2018ء کے الیکشن کے بعد خاموش ہو کر…

گیم آف تھرونز

گیم آف تھرونز دنیا میں سب سے زیادہ دیکھی جانے…

فیک نیوز انڈسٹری

یہ جون 2023ء کی بات ہے‘ جنرل قمر جاوید باجوہ فرانس…

دس پندرہ منٹ چاہییں

سلطان زید بن النہیان یو اے ای کے حکمران تھے‘…

عقل کا پردہ

روئیداد خان پاکستان کے ٹاپ بیوروکریٹ تھے‘ مردان…

وہ دس دن

وہ ایک تبدیل شدہ انسان تھا‘ میں اس سے پندرہ سال…