اسلا م آباد(مانیٹرنگ ڈیسک) ملک کے مختلف شہروں میں زلزلے کے شدید جھٹکے محسوس کئے گئے ہیں۔ لوگ خوفزدہ ہوکر گھروں سے باہر نکل آئے، زلزلہ پیما مرکز کے مطابق ریکٹر سکیل پر شدت 6 ریکارڈ کی گئی، تاحال کسی جانی و مالی نقصان کی کوئی اطلاع نہیں ملی۔ایک نجی ٹی وی کے مطابق ملک کے مختلف علاقوں میں زلزلے کے شدید جھٹکے محسوس کئے گئے، اسلام آباد، خیبر پختونخوا اور آزاد کشمیر کے مختلف علاقوں میں زلزلے کی شدت 6 جبکہ
گہرائی 10 کلو میٹر تھی، زلزلے کا مرکز پاکستان تاجکستان کا سرحدی علاقہ ہے۔ پشاور، سوات، گلگت، خیبر ایجنسی، چارسدہ، بٹ گرام سمیت خیبرپختونخوا کے مختلف علاقوں میں زلزلے کے شدید جھٹکے محسوس کئے گئے۔شدید زلزلے کے باعث آزاد کشمیر کے علاقوں میرپور، کوٹلی، بھمبر، مری اور ایبٹ آباد میں بھی زمین لرز اٹھی۔زلزلے کے باعث لوگ خوف زدہ ہوکر گھروں سے باہر نکل آئے، تاحال کسی جانی و مالی نقصان کی بھی کوئی اطلاع نہیں ملی۔