اسلام آباد(مانیٹرنگ ڈیسک) لوگوں کی توجہ حاصل کرنے کیلئے رکشہ ڈرائیورنے انوکھا روپ دھار لیا، فیصل آباد کے غلام اصغر نے قطری شہزادوں کا روپ دھار لیا، سواریوں سے ریال اور درہم میں کرایہ طلب کرنے لگ گیا۔ تفصیلات کے مطابق قطری شہزادوں سے متاثر فیصل آباد کے رکشہ ڈرائیور غلام اصغر نے قطری شہزادوں کا روپ دھار لیا،
عربوں کے روایتی لباس توپ، کوفیہ اور سر پر رومال رکھ کر عقال باندھے غلام اصغر دن بھر فیصل آباد کی سڑکوں پر رکشہ چلاتا ہے۔غلام اصغر کے مطابق قطری شہزادوں کے اس روپ کی وجہ سے زیادہ لوگ اس کے رکشہ میں سفر کرنا پسند کرتے ہیں اور اس کو کرایہ کی مد میں بھی زیادہ پیسے مل جاتے ہیں ۔غلام اصغر کے رکشہ میں سواریوں کی انٹرٹینمنٹ کیلئے قطری موسیقی کا بھی اہتمام ہے جس سے رکشہ میں سفر کرنے والے محظوظ ہوتے رہتے ہیں۔