جمعہ‬‮ ، 10 جنوری‬‮ 2025 

حساس ادارو ں کی بروقت کارروائی،پاکستان کااہم شہر بڑی تباہی سے بچ گیا

datetime 27  فروری‬‮  2017
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

کوئٹہ(آن لائن)صوبائی دارالحکومت کوئٹہ میں پولیس اور فرنٹیئرکور کے عملے نے تخریب کاری کا منصوبہ ناکام بناتے ہوئے ارباب کرم خان روڈ پر پولیس اورفرنٹیئر کور کی خالی چیک پوسٹ میںبالٹی میں نصب تین کلو گرام وزنی ریمورٹ کنٹر ول بم ناکارہ بناکرقبضے میں لے لیا تفصیلات کے مطابق گزشتہ روز پولیس کو اطلاع ملی کہ

تھانہ بروری کے علاقے پودکلی چوک کے قریب ارباب کرم خان روڈ پر فرنٹیئر کور اورپولیس کی خالی چیک پوسٹ میںایک بالٹی میں مشکوک چیز پڑی ہوئی ہے جس کی اطلاع پولیس اہلکار محمد طارق نے پولیس کنٹرول کو دی اورپولیس نے موقع پر پہنچ کر علاقے کو گھیرے میں لے لیا اور فرنٹیئرکور بم ڈسپوزل ٹیم کو طلب کرلیا اور نامعلوم تخریب کاروں کی جانب سے دہشتگردی کیلئے بالٹی میں نصب تین کلو گرام وزنی ریمورٹ کنٹرول بم کو ناکارہ بناکر تخریب کاری کا منصوبہ ناکام بنادیا پولیس نے نامعلوم ملزمان کے خلاف مقدمہ درج کرکے کارروائی شروع کردی پولیس ذرائع کے مطابق بم کے ساتھ بیٹری پرتحریرہے کہ بروری پولیس کیلئے تحفہ درج تھاریجنل پولیس آفیسر بلوچستان وڈپٹی انسپکٹر جنرل پولیس عبدالرزاق چیمہ نے چیکنگ کے دوران بروقت پولیس کنٹرول کو بم کی اطلاع دی جس پر پولیس نے اور بم ڈسپوزل اسکواڈ نے بم کوناکارہ بناکر تخریب کاری کا منصوبہ ناکام بنادیا،ڈی آئی جی کوئٹہ نے مذکورہ اہلکار کو 5ہزار روپے نقد انعام اور تعریفی سرٹیفکیٹ دینے کا اعلان کیا انہوں نے بتایا کہ مذکورہ بم سے فرنٹیئرکور اور پولیس کو نشانہ بنایا جانا تھا ۔

موضوعات:



کالم



آپ افغانوں کو خرید نہیں سکتے


پاکستان نے یوسف رضا گیلانی اور جنرل اشفاق پرویز…

صفحہ نمبر 328

باب وڈورڈ دنیا کا مشہور رپورٹر اور مصنف ہے‘ باب…

آہ غرناطہ

غرناطہ انتہائی مصروف سیاحتی شہر ہے‘صرف الحمراء…

غرناطہ میں کرسمس

ہماری 24دسمبر کی صبح سپین کے شہر مالگا کے لیے فلائیٹ…

پیرس کی کرسمس

دنیا کے 21 شہروں میں کرسمس کی تقریبات شان دار طریقے…

صدقہ

وہ 75 سال کے ’’ بابے ‘‘ تھے‘ ان کے 80 فیصد دانت…

کرسمس

رومن دور میں 25 دسمبر کو سورج کے دن (سن ڈے) کے طور…

طفیلی پودے‘ یتیم کیڑے

وہ 965ء میں پیدا ہوا‘ بصرہ علم اور ادب کا گہوارہ…

پاور آف ٹنگ

نیو یارک کی 33 ویں سٹریٹ پر چلتے چلتے مجھے ایک…

فری کوچنگ سنٹر

وہ مجھے باہر تک چھوڑنے آیا اور رخصت کرنے سے پہلے…

ہندوستان کا ایک پھیرا لگوا دیں

شاہ جہاں چوتھا مغل بادشاہ تھا‘ ہندوستان کی تاریخ…