منگل‬‮ ، 01 جولائی‬‮ 2025 

’’اہم اسلامی ملک کا افغانستان کو بڑا جھٹکا‘‘ سی پیک کے بعد پاکستان میں کونسا بڑا منصوبہ پایہ تکمیل کو پہنچنے والا ہے؟ بھارت اور افغانستان نے سر پکڑ لئے

datetime 25  فروری‬‮  2017
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

اسلام آباد(مانیٹرنگ ڈیسک)تاجکستان نے افغانستان کوپس پشت ڈالتے ہوئے چار ملکی منصوبے میں پاکستان روڈ لنک کیساتھ منسلک ہونے کا فیصلہ کر لیا۔ تفصیلات کے مطابق سی پیک منصوبے کے دشمن بھارت کی ایما پر پاکستان کی مخالفت کرنے والے افغانستان کو تاجکستان نے زبردست جھٹکا دیتے ہوئے پاک ، چین، کرغستان، قازقستان روڈ لنک منصوبے

میں شمولیت کا فیصلہ کرتے ہوئے باقاعدہ درخواست کر دی ۔۔ذرائع کے مطابق کوارڈیلیٹرل ٹریفک ان ٹرانزٹ ایگریمنٹ (QTTA)میںپاکستان، چین ، کرغزستان اور قازقستان شامل تھے اور افغانستان بھی اس معاہدے کا ممکنہ حصہ تھا لیکن کابل حکومت مسلسل معاہدے کو حتمی شکل دینے سے گریزاں تھی ۔ اس صورتحال میں تاجکستان نے پاکستان کو وسطی ایشیا کیساتھ منسلک کرنے کیلئے افغانستان سے ہٹ کر متبادل اور علیحدہ روڈ لنک پر کام کرنے کا فیصلہ کرتے ہوئے منصوبے میں شمولیت کا فیصلہ کرتے ہوئے باقاعدہ درخواست کر دی ہےجسے منظور بھی کر لیا گیا ہے۔ واضح رہے کہ یہ معاہدہ ٹرانزٹ ٹریفک اور تجارت سے متعلق سہولیات کی فراہمی کیلئے پاکستان، چین، کرغزستان اور قازقستان کے مابین کیا گیا تھا اوراس میں تاجکستان کے اس فیصلے کے بعد تاجک تجارتی قافلوں کو افغان سرزمین استعمال کئے بغیر ہی پاکستانی بندرگاہوںخصوصاََ گوادر پورٹ تک رسائی حاصل ہو جائے گی ۔

QTTA route
دائیں جانب چار ملکی روڈ لنک منصوبے کے روٹ کا نقشہ جب کہ بائیں جانب ،سی پیک اور ’’قٹا‘‘روٹس کا نقشہ، دونوں نقشوں میں تاجکستان کی شمولیت کے بعد افغان سرزمین کی بے معنی پوزیشن واضح ہے

موضوعات:

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



حکمت کی واپسی


بیسویں صدی تک گھوڑے قوموں‘ معاشروں اور قبیلوں…

سٹوری آف لائف

یہ پیٹر کی کہانی ہے‘ مشرقی یورپ کے پیٹر کی کہانی۔…

ٹیسٹنگ گرائونڈ

چنگیز خان اس تکنیک کا موجد تھا‘ وہ اسے سلامی…

کرپٹوکرنسی

وہ امیر آدمی تھا بلکہ بہت ہی امیر آدمی تھا‘ اللہ…

کنفیوژن

وراثت میں اسے پانچ لاکھ 18 ہزار چارسو طلائی سکے…

دیوار چین سے

میں دیوار چین پر دوسری مرتبہ آیا‘ 2006ء میں پہلی…

شیان میں آخری دن

شیان کی فصیل (سٹی وال) عالمی ورثے میں شامل نہیں…

شیان کی قدیم مسجد

ہوکنگ پیلس چینی سٹائل کی عمارتوں کا وسیع کمپلیکس…

2200سال بعد

شیان بیجنگ سے ایک ہزار اسی کلومیٹر کے فاصلے پر…

ٹیرا کوٹا واریئرز

اس کا نام چن شی ہونگ تھا اوروہ تیرہ سال کی عمر…

گردش اور دھبے

وہ گائوں میں وصولی کیلئے آیا تھا‘ اس کی کمپنی…