اسلام آ باد (آئی این پی )پو لیس، پا کستا ن رینجر ز اور انٹیلی جنس اداروں کا تھا نہ بنی گا لہ کے علا قہ پنڈ بیگو ال وگر دونو اح میں مشترکہ سرچ آپریشن 100گھروں کی تلاشی لی گئی ،3مشتبہ افراد گرفتار، اسلحہ, ایمو نیشن بر آمد،سرچ آپریشن کا مقصدجر ائم پیشہ عنا صر کی بیخ کنی اور وفاقی دارالحکومت کی سکیورٹی کو موثر بنانا ہے .آئی جی اسلام آباد طارق مسعود یٰسین کے خصوصی احکامات کی روشنی میں تھانہ بنی گالہ کے علاقے میں آپریشن کیاگیا
تفصیلات کے مطابق اسلام آباد کی سکیورٹی کو موثر بنانے کے لئے ایس ایس پی اسلام آباد ساجد کیانی نے ضلع بھر میں سرچنگ و کومنگ کا پلان تشکیل دیا جس کی روشنی میں گزشتہ روز ایس پی سٹی زون زبیر احمد شیخ کی نگر انی میں ڈی ایس پی بہا رہ کہو سرکل عارف حسین شاہ ، ایس ایچ او تھا نہ بنی گا لہ انسپکٹر رخسار مہدی ، اسلام آ باد پو لیس، پا کستا ن رینجر ز ، حسا س اداروں کے افسران و جو انو ں نے تھا نہ بنی گا لہ کے علا قہ ، پنڈ بیگو ال ڈھو ک ڈنہ میں گر ینڈ سر چ آ پر یشن کیا ۔ 100 سے زائد گھروں کی تلاشی لی گئی ۔اس سرچ آپریشن میں 03 مشتبہ افراد کو حر است میں لے کر مزید تحقیقات کے لئے متعلقہ تھانہ میں منتقل کیا گیا۔ ملزمان کے قبضہ سے اسلحہ معہ ایمو نیشن بھی برآمد ہو ا ، ایس پی سٹی نے بتا یا کہ حر است میں لیے گئے افراد اور اسلحہ و ایمو نیشن کے متعلق تحقیقا ت جا ری ہیں جبکہ اسلحہ بر آمد گی کے متعلق تھا نہ بنی گا لہ میں مقدمات درج کیے جا رہے ہیں ۔ ایس ایس پی ساجد کیانی نے کہا کہ تما م پولیس افسران جرائم پیشہ عناصر کے خلاف سخت کارروائی عمل میں لائیں مشکوک اور مشتبہ افراد پر کڑی نظر رکھی جائے تا کہ کو ئی شر پسند عناصر اپنے مذ مو م مقا صد میں کا میا ب نہ ہو سکے۔ انہو ں نے تمام ایس ایچ اوز کو ہد ایا ت جا ر ی کرتے ہو ئے کہا کہ روزانہ کی بنیا د پر سر چ آ پر یشن کو جا ر ی ر کھا جا ئے تاکہ شہر یوں کو جرائم پیشہ عناصر سے چھٹکارا مل سکے اور شہر کا ماحول پرامن اور ساز گار رہے۔
انہو ں نے پولیس کو ہد ا یت کی ہے کہ کسی بھی نا خو شگوار صورت حا ل سے بچنے کے لیے تما م تر ضروری اقداما ت کئے جا ئیں،نگرانی کے عمل کو بڑھایا جائے ،ڈیوٹیو ں میں کسی قسم کی غفلت نہ برتی جائے ۔ انہوں نے تمام شہریوں سے بھی اپیل کی کہ وہ اپنے علاقوں میں کہیں بھی کوئی مشکوک سرگرمی یا کوئی مشکوک شخص دیکھیں تو فوراً پولیس کو اطلاع دیں کیونکہ شہریو ں کے تعاون کے بغیر سکیورٹی کو بہتر بنانا ممکن نہیں ۔پولیس عوام کی خدمت کے لئے دن رات کام کر رہی ہے ،شہری پولیس کے ساتھ تعاون جاری رکھیں۔