ہفتہ‬‮ ، 05 جولائی‬‮ 2025 

بڑے شہرمیں بڑا آپریشن ،گھر گھر تلاشی،دھڑا دھڑ گرفتاریاں

datetime 21  فروری‬‮  2017
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

اسلام آباد (آئی این پی ) اسلام آ باد پو لیس، رینجر ز اور انٹیلی جنس اداروں کا ایف ایٹ کچہری ، ڈورے گا ؤ ں وگر دونو اح میں مشترکہ سرچ آپریشن ،86مشتبہ افراد گرفتار،300 گھروں کی تلاشی لی گئی ، اسلحہ ایمو نیشن،1200گر ام ہیر وئن بر آمد کرلی گئی، ڈورے گا ؤ ں میں یکم
جنو ری سے ابتک 86منشیا ت فروشوں کو گرفتار کرکے ان کے قبضہ سے بھا ری مقدار میں منشیا ت بر آمد کی گئی ،

ایس ایس پی آپریشنزساجد کیانی نے کہاہے کہ سرچ آپریشن کا مقصدجر ائم پیشہ عنا صر کی بیخ کنی اور وفاقی دارالحکومت کی سکیورٹی کو موثر بنانا ہے ۔تفصیلا ت کے مطابق انسپکٹر جنرل آف پولیس اسلام آباد طارق مسعود یٰسین کے خصوصی احکامات کی روشنی میں اسلام آباد کی سکیورٹی کو موثر بنانے کے لئے ایس ایس پی اسلام آباد ساجد کیانی نے ضلع بھر میں سرچنگ و کومنگ کا پلان تشکیل دیا جس کی روشنی میں گزشتہ روز ایس پی صدر زون کیپٹن (ر) ذیشان حیدر کی نگر انی میں اے ایس پی صدر سرکل میڈم ارسلہ سلیم ، ایس ایچ او تھا نہ تر نو ل انسپکٹر سجا دحیدر بخاری ، ایس ایچ او ما ر گلہ انسپکٹر کفا ئت اللہ ، اسلام آ باد پو لیس، پا کستا ن رینجر ز ، حسا س اداروں کے افسران و جو انو ں نے تھا نہ تر نو ل کے علا قہ ڈورے گا ؤ ں اور تھا نہ مار گلہ کے علا قہ ایف ایٹ کچہری میں گر ینڈ سر چ آ پر یشن کیا ۔ ڈورے گا ؤں میں 300 سے زائد گھروں کی تلاشی لی گئی ۔اس سرچ آپریشن میں دو عو رتو ں سمیت86 مشتبہ افراد کو حر است میں لے کر مزید تحقیقات کے لئے تھانہ جات میں منتقل کیا گیا۔ ملزمان کے قبضہ سے اسلحہ معہ ایمو نیشن ، منشیا ت ، نقدی 5,9440روپے ، 1200گر ام ہیر وئن بھی برآمد کی ، ایس پی صدر نے بتا یا کہ حر است میں لیے گئے افراد اور اسلحہ و ایمو نیشن کے متعلق تحقیقا ت جا ری ہیں جبکہ منشیا ت بر آمد گی کے متعلق تھا نہ تر نو ل میں مقدمات درج کیے جا رہے ہیں ۔

واضح رہے کہ ڈورے گا ؤ ں میں منشیا ت کے خا تمہ کے لیے یکم جنو ری 2016ء سے ابتک 86منشیا ت فروشوں کے خلاف کا رروائی عمل میں لا ئی گئی اور متعددسر چ آ پر یشنز کیے گئے، ریڈ کئے گئے اور ڈورے گا ؤ ں کے منشیا ت سمگلنگ میں ملو ث ملزمان کو گرفتار کرکے ان کے قبضہ سے بھا ری مقدارمیں منشیا ت بر آمد کی ۔

ایس ایس پی آ پر یشنز اسلام آ باد ساجد کیا نی نے مقامی پولیس کو ہدایت کی ہے کہ منشیا ت فروشوں میں اس کا رروائی میں مزید تیزی لا تے ہو ئے ڈورے گا ؤ ں کو منشیا ت کی لعنت سے پا ک کیا جا ئے تا کہ عوا م النا س کو ان مکر وہ دھند کر نے والو ں سے چھٹکا ر ا مل سکے۔ ایس ایس پی اسلام آباد نے شہریوں سے بھی اپیل کی ہے کہ وہ اپنے ارد گرد ماحول پر نظر رکھیں اور کسی بھی مشکوک سرگرمی ،مشکوک شخص یا مشکوک چیز کے بارے میں معلوما ت ہو تو فوری پولیس کا اطلاع کریں۔

موضوعات:

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



وائے می ناٹ


میرا پہلا تاثر حیرت تھی بلکہ رکیے میں صدمے میں…

حکمت کی واپسی

بیسویں صدی تک گھوڑے قوموں‘ معاشروں اور قبیلوں…

سٹوری آف لائف

یہ پیٹر کی کہانی ہے‘ مشرقی یورپ کے پیٹر کی کہانی۔…

ٹیسٹنگ گرائونڈ

چنگیز خان اس تکنیک کا موجد تھا‘ وہ اسے سلامی…

کرپٹوکرنسی

وہ امیر آدمی تھا بلکہ بہت ہی امیر آدمی تھا‘ اللہ…

کنفیوژن

وراثت میں اسے پانچ لاکھ 18 ہزار چارسو طلائی سکے…

دیوار چین سے

میں دیوار چین پر دوسری مرتبہ آیا‘ 2006ء میں پہلی…

شیان میں آخری دن

شیان کی فصیل (سٹی وال) عالمی ورثے میں شامل نہیں…

شیان کی قدیم مسجد

ہوکنگ پیلس چینی سٹائل کی عمارتوں کا وسیع کمپلیکس…

2200سال بعد

شیان بیجنگ سے ایک ہزار اسی کلومیٹر کے فاصلے پر…

ٹیرا کوٹا واریئرز

اس کا نام چن شی ہونگ تھا اوروہ تیرہ سال کی عمر…