لاہور (مانیٹرنگ ڈیسک)لاہورمیں صوبائی اسمبلی کے سامنے دھماکے کے بعد منگل کےروزسکولوں میں چھٹی کااعلان کردیاگیاہے ۔یہ اعلان آل پاکستان مینجمنٹ اسکولز ایسوسی ایشن نے کیاہے ۔ایک نجی ٹی وی کے مطابق لاہورمیں دہشتگردی کے اندوہناک واقعہ کے بعد لاہورمیں منگل کے روزتعلیمی ادار ےبند رہیں گے ۔واضح رہے کہ لاہورمیں دہشت گردی کی وجہ سے 11افرادشہیدہوگئے ہیں ۔وزیر اعلی پنجاب محمدشہباز شریف نے پنجاب اسمبلی کے باہر دھماکے کی شدید الفاظ میں سخت مذمت اور
قیمتی انسانی جانوں کے ضیاع پر دلی دکھ کااظہار کرتے ہوئے پنجاب میں ایک روزہ سوگ کااعلان کیا ہے۔یوم سوگ پرسرکاری عمارتوں پر قومی پرچم سر نگوں رہے گاجبکہ کاروباری برادری نے مال روڈ پر ہونے والے بم دھماکے کی شدید مذمت کرتے ہوئے سوگ میں منگل کے روز تمام مارکیٹیں بند رکھنے کا اعلان کر دیا ،وکلاء تنظیموں نے بھی سانحہ کے خلاف یوم سیاہ اور یوم سوگ منانے کا اعلان کیا ہے