پرویزمشرف کی پاکستان واپسی کے شیڈول کا اعلان

8  فروری‬‮  2017

اسلام آباد (این این آئی)عدالت نے غازی عبدالرشید قتل کیس میں سابق صدر پرویزمشرف کے ریڈ نوٹس کے اجراء کے معاملے میں وزارت داخلہ سے رائے مانگ لی ہے۔نجی ٹی وی کے مطابق سلام آباد کی عدالت کے ایڈیشنل ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن جج پرویز القادر میمن نے سابق صدر پرویز مشرف کے خلاف غازی رشید قتل کیس کی سماعت کی۔

پرویز مشرف کے وکیل اختر شاہ نے کہا کہ پرویزمشرف چار سے پانچ ہفتوں تک پاکستان آ جائیں گے انہوں نے موقف اختیار کیا کہ کیا ہمارا حق نہیں بنتا کہ ہمیں سکیورٹی ملے، ریڈ وارنٹ کس بنیاد پر جاری کیے جائیں ٗآرٹیکل 9 سیکیورٹی دینے کی اجازت دیتا ہے۔ایڈوکیٹ اختر شاہ نے کہا کہ مشرف کو اشتہاری قرار دینے کا آرڈر جاری ہوا وہ پاکستان میں نہیں تھے،میرے موکل کو پاکستان کا شہری ہونے کی حیثیت سے برابر کے حقوق ملنے چاہئیں۔ عدالت میری بات سنے پھر جو مرضی فیصلہ دے۔ وکیل کے مطابق سابق صدر پرویز مشرف کے خلاف کوئی ثبوت نہیں،کیس سراسر غلط ہے ، میری غیر موجودگی میں آرڈر پاس کیا گیا آرڈر کو ریکال کیا جائے۔لال مسجد کے وکیل طارق اسد نے کہا کہ اگر پرویز مشرف کے آنے کا کوئی شیڈول ہے تو بتائیں۔اختر شاہ نے کہا کہ چار سے پانچ ہفتوں تک وہ پاکستان آ جائیں گے۔عدالت نے پرویز مشرف کے ریڈ وارنٹ جاری کرنے سے متعلق وزارت داخلہ سے کمنٹس مانگتے ہوئے کیس کی سماعت 22فروری تک ملتوی کردی۔

موضوعات:



کالم



گوہر اعجاز سے سیکھیں


پنجاب حکومت نے وائسرائے کے حکم پر دوسری جنگ عظیم…

میزبان اور مہمان

یہ برسوں پرانی بات ہے‘ میں اسلام آباد میں کسی…

رِٹ آف دی سٹیٹ

ٹیڈکازینسکی (Ted Kaczynski) 1942ء میں شکاگو میں پیدا ہوا‘…

عمران خان پر مولانا کی مہربانی

ڈاکٹر اقبال فنا کوہاٹ میں جے یو آئی کے مقامی لیڈر…

بھکارستان

پیٹرک لوٹ آسٹریلین صحافی اور سیاح ہے‘ یہ چند…

سرمایہ منتوں سے نہیں آتا

آج سے دس سال قبل میاں شہباز شریف پنجاب کے وزیراعلیٰ…

اللہ کے حوالے

سبحان کمالیہ کا رہائشی ہے اور یہ اے ایس ایف میں…

موت کی دہلیز پر

باباجی کے پاس ہر سوال کا جواب ہوتا تھا‘ ساہو…

ایران اور ایرانی معاشرہ(آخری حصہ)

ایرانی ٹیکنالوجی میں آگے ہیں‘ انہوں نے 2011ء میں…

ایران اور ایرانی معاشرہ

ایران میں پاکستان کا تاثر اچھا نہیں ‘ ہم اگر…

سعدی کے شیراز میں

حافظ شیرازی اس زمانے کے چاہت فتح علی خان تھے‘…