لاہور(آئی این پی) صوبائی وزیر قانون رانا ثنا اللہ خان نے کہا ہے کہ شیخ رشید یاد رکھیں سپریم کورٹ سے تابوت نہیں، فیصلے آتے ہیں‘ شیخ رشید کی بات کو خوب سمجھتا ہوں‘ اگر ایسا ہوا تو ایک تابوت لال حویلی جبکہ دوسرابنی گالا سے نکلے گا‘شیخ رشید(ن) لیگ پر تنقید کرنے سے قبل یاد رکھیں 12 اکتوبر 1999 تک آپ بھی مسلم لیگ ن کے ہی وزیر تھے ا ور پھرآٹھ ماہ غائب رہے‘
رانا ثنا اللہ خان نے کہا کہ عمران خان نامناسب لہجے میں جواب دیتے ہیں جبکہ شیخ رشید کو بھی یہی کہنا چاہوں گاکہ ہماری زبان کنٹرول میں ہے۔ بدھ کو پنجاب اسمبلی کے باہر اجلاس میں شرکت سے قبل میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے صوبائی وزیر قانون رانا ثنااللہ نے کہا کہ عمران خان نامناسب لہجے میں جواب دیتے ہیں جبکہ شیخ رشید کو بھی یہی کہنا چاہوں گاکہ ہماری زبان کنٹرول میں ہے۔ انہوں نے کہا کہ سپریم کورٹ سے تابوت نہیں، ہمیشہ فیصلے نکلتے ہیں اور پر امید ہیں کہ سپریم کورٹ میں بہترین جج موجود ہیں اور فیصلہ جو بھی آئیگا ہم اس کو تسلیم کر یں گے ۔ انہوں نے کہا کہ وہ شیخ رشید کی بات کوخوب سمجھتے ہیں اور وہ یاد رکھیں کہ اگر ایسا ہوا تو ایک تابوت لال حویلی اور بنی گالا سے بھی نکلے گا۔رانا ثنااللہ نے کہاکہ شیخ رشید مسلم لیگ نون پر تنقید کرنے سے قبل یاد رکھیں کہ 12 اکتوبر 1999 تک وہ بھی مسلم لیگ ن کے ہی وزیر تھیاور پھرآٹھ ماہ غائب رہے۔