اسلام آباد(مانیٹرنگ ڈیسک)چیرمین متروکہ وقف املاک بورڈنےضلعی انتظامیہ کو لال حویلی خالی کرانے کےلئے اہم احکامات جاری کردیئے ہیں ۔ایک نجی ٹی وی کے مطابق منگل کے روزمتروکہ املاک بورڈکااجلاس اسلام آبادمیں ہواجس کی صدارت صدیق الفاروق نے کی ۔اس اجلاس میں راولپنڈی میں متروکہ املاک کی جائیدادیں جوکہ مختلف افراد نے قبضے میں لے رکھی ہیں
ان کوخالی کرانے کافیصلہ کیاگیاان میں عوامی مسلم لیگ کے سربراہ شیخ رشید کے زیراستعمال لال حویلی بھی شامل ہے ۔اجلاس میں فیصلہ کیاگیااگرلال حویلی کوخالی نہ کیاگیاتوپھرگرینڈآپریشن کرکے اس کوخالی کرایاجائے گا۔متروکہ املاک نے لال حویلی خالی کرنے کےلئے شیخ رشید کواحکامات جاری کردیئے ہیں ۔بورڈکے مطابق نہ تو لال حویلی کاکرایہ دیاجارہاہے اورنہ ہی لال حویلی کوخالی کیاجارہاہے اس لئے شیخ ر شید کولال حویلی خالی کرنے کے احکامات جاری کئے گئے ہیں ۔