منگل‬‮ ، 05 ‬‮نومبر‬‮ 2024 

خیبر پختونخواہ حکومت ایک بار پھر بازی لے گئی صوبے کے تمام تعلیمی اداروں میں قرآن کی تعلیم لازمی

datetime 19  جنوری‬‮  2017
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

پشاور(مانیٹرنگ ڈیسک) خیبر پختونخوا کے تمام سرکاری و نجی تعلیمی اداروں میں قرآن پاک کی تعلیم لازمی قرار دیدیاگیاہے صوبے کی تاریخ میں پہلی مرتبہ قرآن پاک کی ناظرہ تعلیم کو تمام سرکاری اور نجی سکولوں میںلازمی قرار دے دیا گیا ہے۔
صوبے کے تمام سکولوں میں پہلی جماعت سے پانچویں جماعت تک ناظرہ اور چھٹی سے دسویں جماعت تک مسلمان بچوں کیلئے قرآن پاک کا ترجمہ بطور لازمی مضمون پڑھایا جائے گا۔ فیصلے کی سمری وزیر اعلیٰ خیبر پختونخوا نے منظور کی ہے جس کے بعد اسے صوبائی کابینہ کے سامنے پیش کیا گیا اور منظوری کے بعد اب اگلے تعلیمی سال سے اس فیصلے کا اطلاق عملی طور پر کر دیا جائے گا۔
قرارداد مقاصد ( آرٹیکل 2 کے تحت آئین کا اہم ترین حصہ) میں یہ واضح ہدایت موجود ہے کہ پاکستان میں رہنے والے مسلمانوں کو یہ موقع فراہم کیا جائے گا کہ وہ اپنی انفرادی اور اجتماعی زندگیاںقرآن اور سنت کی روشنی میں اسلام کی تعلیمات اور تقاضوں کے مطابق بسر کریں۔
پالیسی کے بنیادی اصولوں میں سے ایک یہ ہے کہ آئین کے آرٹیکل 31 کے تحت پاکستان کے مسلمانوں کو انفرادی اور اجتماعی طور پر ان کی زندگیاں اسلام کے بنیادی تصورات کے مطابق بسر کرنے کی آزادی ہوگی اور انہوں سہولت فراہم کی جائے گی کہ وہ زندگی کا فلسفہ قران پاک اور سنت کی رو سے سمجھ سکیں۔
یہی وجہ ہے کہ حکومت خیبر پختونخواکی جانب سے قرآن پاک اور اسلامیات کو بطور مضمون لازمی قرار دیا گیا ہے اور عربی زبان کی تعلیم کی حوصلہ افزائی کی جارہی ہے تاکہ قرآن پاک کی پرنٹنگ اور اشاعت کو ہر ممکن طریقے سے غلطیوں سے مبرا رکھا جاسکے۔

موضوعات:



کالم



دوبئی کاپاکستان کے نام پیغام


شیخ محمد بن راشد المختوم نے جب دوبئی ڈویلپ کرنا…

آرٹ آف لیونگ

’’ہمارے دادا ہمیں سیب کے باغ میں لے جاتے تھے‘…

عمران خان ہماری جان

’’آپ ہمارے خان کے خلاف کیوں ہیں؟‘‘ وہ مسکرا…

عزت کو ترستا ہوا معاشرہ

اسلام آباد میں کرسٹیز کیفے کے نام سے ڈونٹس شاپ…

کنفیوژن

وراثت میں اسے پانچ لاکھ 18 ہزار چارسو طلائی سکے…

ملک کا واحد سیاست دان

میاں نواز شریف 2018ء کے الیکشن کے بعد خاموش ہو کر…

گیم آف تھرونز

گیم آف تھرونز دنیا میں سب سے زیادہ دیکھی جانے…

فیک نیوز انڈسٹری

یہ جون 2023ء کی بات ہے‘ جنرل قمر جاوید باجوہ فرانس…

دس پندرہ منٹ چاہییں

سلطان زید بن النہیان یو اے ای کے حکمران تھے‘…

عقل کا پردہ

روئیداد خان پاکستان کے ٹاپ بیوروکریٹ تھے‘ مردان…

وہ دس دن

وہ ایک تبدیل شدہ انسان تھا‘ میں اس سے پندرہ سال…