اسلام آباد(مانیٹرنگ ڈیسک) روزنامہ اوصاف نے دعوی کیاہے کہ اب نوازحکومت نے سرکاری ٹی وی پاکستان ٹیلی ویژن (پی ٹی وی ) کوبھی نیلام کرنے کافیصلہ کرلیاہے۔تفصیلات کے مطابق وفاقی حکومت نے اپنی نجکاری پالیسی جاری رکھتے ہوئے ملکی معیشت میں سب سے زیادہ منافع دینے والاسرکاری نشریاتی ادارہ پی ٹی وی بھی نیلام کرنے کافیصلہ کرلیاہے ۔ابتدائی طورپرپی ٹی وی نے عوام کی تفریح کے چینل پی ٹی وی ہوم (انٹرینمنٹ )کے پرائم ٹائم کی نشریات یعنی کہ شام 5 بجے سے لیکررات 9 بجے تک ایک نجی ٹی وی( ہم ٹی وی) کو2.5ملین روپے (صرف 25لاکھ روپے)میں فروخت کرنے کافیصلہ کرلیاہے
جبکہ پی ٹی وی ہوم کواس پرائم ٹائم کے دوران اشتہارت کی وجہ سے روزانہ کروڑوں روپے کی آمدن ہورہی تھیجبکہ پی ٹی وی نے اپنے کھیلوں کے چینل پی ٹی وی سپورٹس کو پاکستان کے معروف ترین چینل جیونیوزکے سپورٹس چینل( جیوسپورٹس) کوفروخت کرنے کافیصلہ کرلیاہے ۔پی ٹی وی سپورٹس بھی سرکاری نشریاتی ادارے کوماہانہ کروڑوں روپے کی آمدنی دینے والاچینل ہے لیکن اب اس کوبھی نجی ٹی وی چینل جیونیوزکے سپورٹس چینل( جیوسپورٹس) کودینے کافیصلہ کرلیاگیاہے ۔اس سلسلے میں وزارت اطلاعات نے پی ٹی وی کے ان دونوں چینلزکوجیوسپورٹس اورہم ٹی وی کودینے کی تیاریاں مکمل کرلی ہیں ۔