پشین (مانیٹرنگ ڈیسک)فرنٹیئر کور (ایف سی) نے بلوچستان کے ضلع پشین میں بلوچستان لبریشن آرمی (بی ایل اے) کے ٹھکانے پر چھاپہ مارا اور اس دوران بڑی تعداد میں اسلحہ اور گولہ بارود برآمد کرلیا ہے۔پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ آئی ایس پی آر کے مطابق اسلحہ اور گولیاں پشین کے علاقے کاہان میں واقع بی ایل اے کے ٹھکانے میں زمین میں دفن کرکے چھپایا گیا تھا۔برآمد ہونے والے اسلحے میں 7 ٹینک شکن مائنز،
50 مارٹر گولے، رائفل کے 36 راؤنڈز، 4 ہزار اینٹی ایئرکرافٹ گولے اور 5 دستی بم شامل ہیں۔واضح رہے کہ گزشتہ ایک دہائی سے زیادہ عرصے سے بلوچستان میں پرتشدد واقعات اور ٹارگٹ کلنگ کے واقعات رونما ہورہے ہیں۔رقبے کے اعتبار سے پاکستان کے سب سے بڑے صوبہ بلوچستان میں کئی بلوچ علیحدگی پسند سرگرم ہیں جبکہ القاعدہ سے وابستہ اور فرقہ وارانہ تشدد میں ملوث شدت پسند بھی صوبے میں متحرک ہیں۔بلوچستان کی سرحد افغانستان اور ایران سے بھی ملتی ہے۔جبکہ ذرائع کے مطابق پکڑا جانے والے خطرناک اسلحہ افغانستان کے راستے بھارت کی جانب سے شدت پسندوں کو فراہم کیا گیا ہے۔