اسلام آباد(مانیٹرنگ ڈیسک)وزیراعلیٰ سندھ مراد علی شاہ نے صوبے میں بارشوں کے پیش نظر بلدیاتی اداروں، کمشنرز اور پی ڈی ایم کو الرٹ رہنے کی ہدایت کردی۔وزیر اعلیٰ سندھ نے کہا کہ بارش پورے صوبے میں ہورہی ہےلہٰذا بلدیاتی ادارے اپنا بھرپور کردار ادا کریں۔مراد علی شاہ نے کراچی میں ڈی ایم سیز کو متحرک ہونے ،بارش کے پانی کی نکاسی کو یقینی بنانے اورصوبائی ڈیزاسٹر مینجمنٹ اتھارٹی کو بھی الرٹ رہنے کی ہدایت کی ہے۔انہوں نے کمشنرکراچی کو عوام کی ہر قسم کی امداد کرنے کی بھی ہدایت کی۔وزیراعلیٰ سندھ نے مزید کہا کہ سردی کی شدت کے باعث ادارے غریب عوام کی مدد کریں جبکہ تھر میں بھی خصوصی توجہ دی جائے۔