بدھ‬‮ ، 25 دسمبر‬‮ 2024 

دبئی میں حیرت انگیزواقعہ،یورپی خاتون نے پولیس کو تھکا مارا،صرف ایک گھنٹے میں ہی انوکھا ریکارڈ قائم،گرفتار کرلیاگیا

datetime 9  جنوری‬‮  2017
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

دبئی(آئی این پی )متحدہ عرب امارات کے سیاحتی اور تجارتی مرکز دبئی میں ٹریفک قوانین کی خلاف ورزیوں پر فوری جرمانے روز کا معمول ہیں مگر ایک یورپی ملک سے تعلق رکھنے والی خاتون ڈرائیور نے ایک گھنٹے میں ٹریفک قانون کی خلاف ورزیوں کے تمام سابقہ ریکارڈ ہی توڑ ڈالے۔غیر ملکی میڈیا کے مطابق بار بار ٹریفک قانون کی خلاف ورزی کی مرتکب غیرملکی خاتون ڈرائیور کو پولیس نے حراست میں لیا تو اس نے کہا کہ وہ نفسیاتی دبا کا شکار ہے اور اس کا موڈ خراب ہے۔دبئی ٹریفک پولیس کے ڈائریکٹر بریگیڈیئر سیف مہیر المزروعی نے میڈیا کو بتایا کہ خاتون کو ٹریفک قانون کی خلاف ورزی پر چالان مرکزی شاہراہ الشیخ زاید پر 220 سے 240 کلو میٹر کی رفتار سے گاڑی چلانے پر کیے گئے ہیں۔

اخبارالبیان کے مطابق ایک گھنٹے میں 19 بار ٹریفک قانون کی خلاف ورزی پر چالان کا یہ منفرد واقعہ ہے۔ یہ اس لیے بھی دلچسپ ہے کہ اس خلاف ورزی کی مرتکب ایک خاتون ہوئی ہے۔حکام کا کہنا ہے کہ ٹریفک قانون کی بار بار خلاف ورزی کرنے والی خاتون کو حراست میں لیا گیا تھا۔ اسے پوچھ تاچھ کے بعد چھوڑ دیا گیا ہے۔ خاتون کا کہنا تھا کہ اس کا موڈ خراب تھا اور وہ اپنا نفسیاتی معائنہ کرانے اسپتال جانا چاہتی تھی۔دبئی ٹریفک پولیس کے سربراہ نے بتایا کہ 200 کلو میٹر فی گھنٹہ سے زاید کی رفتار میں گاڑی چلانے پر 1000 درہم جرمانہ اور دو ماہ کے لیے گاڑی ضبط کی جاتی ہے۔ خلاف ورزی کا سلسلہ بار بار ہو تو گاڑی تین سال کے لیے ضبط کی جاسکتی ہے۔دبئی ٹریفک پولیس کے مطابق گذشتہ ماہ ٹریفک کے 2765 واقعات پیش آئے جن میں 184 افراد ہلاک اور 1830 زخمی ہوگئے تھے۔

موضوعات:



کالم



طفیلی پودے‘ یتیم کیڑے


وہ 965ء میں پیدا ہوا‘ بصرہ علم اور ادب کا گہوارہ…

پاور آف ٹنگ

نیو یارک کی 33 ویں سٹریٹ پر چلتے چلتے مجھے ایک…

فری کوچنگ سنٹر

وہ مجھے باہر تک چھوڑنے آیا اور رخصت کرنے سے پہلے…

ہندوستان کا ایک پھیرا لگوا دیں

شاہ جہاں چوتھا مغل بادشاہ تھا‘ ہندوستان کی تاریخ…

شام میں کیا ہو رہا ہے؟

شام میں بشار الاسد کی حکومت کیوں ختم ہوئی؟ اس…

چھوٹی چھوٹی باتیں

اسلام آباد کے سیکٹر ایف ٹین میں فلیٹس کا ایک ٹاور…

26نومبر کی رات کیا ہوا؟

جنڈولہ ضلع ٹانک کی تحصیل ہے‘ 2007ء میں طالبان نے…

بے چارہ گنڈا پور

علی امین گنڈا پور کے ساتھ وہی سلوک ہو رہا ہے جو…

پیلا رنگ

ہم کمرے میں بیس لوگ تھے اور ہم سب حالات کا رونا…

ایک ہی بار

میں اسلام آباد میں ڈی چوک سے تین کلومیٹر کے فاصلے…

شیطان کے ایجنٹ

’’شادی کے 32 سال بعد ہم میاں بیوی کا پہلا جھگڑا…