ہفتہ‬‮ ، 05 جولائی‬‮ 2025 

نظام زندگی درہم برہم ۔۔ پاکستان میں اچانک پروازیں معطل

datetime 8  جنوری‬‮  2017
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

لاہور / کراچی /اسلام آباد (آئی این پی)اسلام آباد سمیت ملک کے مختلف حصوں میں بارش اور پہاڑوں پر برف باری سے موسم مزید سرد ہوگیا ۔ وفاقی دارالحکومت میں وقفے وقفے سے ہونے والی بارش سے موسم سرد ہو گیا جبکہ صوبائی دارالحکومت لاہور میں بھی ٹھنڈی ہواوں کے ساتھ ہلکی بارش ہوئی جس سے سردی میں اضافہ ہو گیا۔ محکمہ موسمیات نے مزید بارش کا امکان ظاہر کیا ہے۔ ملتان، وہاڑی اورگردونواح میں دھند چھائی رہی۔ حدنگاہ صفرہونے کے بعد ملتان ایئرپورٹ کو پروازوں کے لئے بند کر دیا گیا۔ کوٹلی سمیت مختلف علاقوں میں ہلکی اورتیز بارش کے بعد موسم مزید سرد ہو گیا ۔ کوئٹہ میں کڑاکے کی سردی پڑ ے لگی جہاں درجہ حرارت نقطہ انجماد سے گر گیا۔ کوئٹہ میں درجہ حرارت منفی 3 ریکارڈ کیا گیا۔ شہر میں سردی کی شدت کے باعث کاروبار زندگی بری طرح مفلوج ہوگیا۔ بیشتر علاقوں میں گیس پریشر میں کمی سے لوگوں کو مشکلات کا سامنا بھی کرنا پڑا۔ادھر بالائی علاقوں میں نان اسٹاپ برف باری سے وادی نیلم، چترال اور سوات کا حسن بڑھ گیا۔ برف باری سے لطف اندوز ہونے کیلئے سیاح پہنچ گئے ۔ اپردیر، مری، دیامیراور چترال کے پہاڑوں پر بھی برف پڑ چکی ہے جس کے بعد راستے بند اور لوگ گھروں میں محصور ہو گئے ۔ ملک کے بالائی علاقوں میں نان اسٹاپ برف باری کے بعد ہر شے پر سفیدی چھا گئی ۔ لواری ٹاپ، بن شاہی اور کو ہستان کمراٹ میں اب تک چار فٹ تک برف پڑ چکی ہے۔ چترال جا نے کے لئے سیکڑوں سیاح لواری ٹنل کے دونوں طرف ٹنل کھلنے کے انتظا ر میں رہے جبکہ کاغان، ناران، چترال، شانگلہ، سوات، کالام اور مالم جبہ پر بھی برف گرنے کا سلسلہ جاری ہے۔

موضوعات:

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



وائے می ناٹ


میرا پہلا تاثر حیرت تھی بلکہ رکیے میں صدمے میں…

حکمت کی واپسی

بیسویں صدی تک گھوڑے قوموں‘ معاشروں اور قبیلوں…

سٹوری آف لائف

یہ پیٹر کی کہانی ہے‘ مشرقی یورپ کے پیٹر کی کہانی۔…

ٹیسٹنگ گرائونڈ

چنگیز خان اس تکنیک کا موجد تھا‘ وہ اسے سلامی…

کرپٹوکرنسی

وہ امیر آدمی تھا بلکہ بہت ہی امیر آدمی تھا‘ اللہ…

کنفیوژن

وراثت میں اسے پانچ لاکھ 18 ہزار چارسو طلائی سکے…

دیوار چین سے

میں دیوار چین پر دوسری مرتبہ آیا‘ 2006ء میں پہلی…

شیان میں آخری دن

شیان کی فصیل (سٹی وال) عالمی ورثے میں شامل نہیں…

شیان کی قدیم مسجد

ہوکنگ پیلس چینی سٹائل کی عمارتوں کا وسیع کمپلیکس…

2200سال بعد

شیان بیجنگ سے ایک ہزار اسی کلومیٹر کے فاصلے پر…

ٹیرا کوٹا واریئرز

اس کا نام چن شی ہونگ تھا اوروہ تیرہ سال کی عمر…