اسلام آباد (آن لائن) سینئر قانون دان اکرم شیخ نے کہا ہے کہ پانامہ کیس سے الگ نہیں کیا گیا بلکہ طبیعت ناسازی کے باعث خود الگ ہوا ہوں ۔ عمران خان کی نااہلی کے لئے حنیف عباسی کی وکالت بدستور کرتا رہوں گا ۔ جمعرات کے روز سپریم کورٹ کے باہر میڈیا سے غیر رسمی گفتگو کرتے ہوئے سینئر قانون دان اور وزیر اعطم نواز شریف کے بچوں کے پانامہ کیس سے الگ نہیں کیا میں نے خود اس کیس میں وکالت کرنے سے وزیر اعظم نواز شریف کو 10 دسمبر کو آگاہ کر دیا تھا ۔
پانامہ کیس کے لئے دن میں 16 گھنٹے کام کرنا پڑھ رہا تھا اور میری طبیعت ناساز ہے ۔ زیادہ و قت نہ سکنے کی وجہ سے وزیر اعظم سے کیس کے لئے معذرت کی تھی جس کو وزیر اعظم نے قبول کیا۔ انہوں نے کہا کہ وزیر اعظم اور ان کے بچوں کی پانامہ کیس میں نئی لیگل ٹیم سے کوئی اختلافات نہیں ہیں ۔تمام کام مشاورت سے ہوئے میں سمجھتا ہوں کہ وزیر اعظم کی نئی لیگل ٹیم بہت تجربہ کار ہے اور کیس کو باآسانی جیتنے میں کامیاب ہو جائے گی ۔ اکرم شیخ کا مزید کہنا تھا کہ عمران خان کی نااہلی کے لئے حنیف عباسی کی پٹیشن سے الگ نہیں ہوا ۔ نااہلی کیس میں بدستور اپنا کام کر رہا ہوں اور کرتا رہوں گا ۔