پیر‬‮ ، 28 اپریل‬‮ 2025 

مجھے جس ہسپتال میں بھی صفائی نہ ملی وہاں میں کیا کروں گا ؟وزیر اعلیٰ سندھ چھا گئے۔۔۔ ایسا اعلان کر دیا جو بڑے بڑے نہ کر سکے ‎

datetime 4  جنوری‬‮  2017
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

کراچی(آئی این پی )وزیراعلی سندھ مراد علی شاہ نے کہا ہے کہ صفائی ستھرائی کی ذمے داری ہسپتال انتظامیہ کی ہوتی ہے اور جس ہسپتال میں صفائی نہیں ہوگی وہاں کی انتظامیہ سے صفائی کرواؤں گا۔ وزیراعلیٰ سندھ مراد علی شاہ کی صدارت میں محکمہ صحت کا اجلاس ہوا، اجلاس میں وزیرِ صحت، وزیر ورکس اینڈ سروسز اور متعلقہ محکموں کے افسران بھی شریک تھے۔ ترجمان وزیر اعلی ہاؤس کے مطابق اجلاس کے دوران وزیر اعلی سندھ مراد علی شاہ نے کہا کہ مجھے صرف پروجیکٹس کے فیتے کاٹنے کا شوق نہیں، خدا کے واسطے عوام پر رحم کریں، آپ کام کریں گے تو ہم عوام کی خدمت کرسکیں گے۔
وزیراعلی سندھ مراد علی شاہ نے افسران پر برہمی کا اظہارکرتے ہوئے کہا کہ جب میں نے ناراضگی ظاہرکی تو5 اسکیمز کا کام ایک دن میں ہوگیا، اس کا مقصد آپ کام کرسکتے ہیں لیکن کرنا نہیں چاہتے، مجھ پر عوام کی ذمے داری ہے اورمجھے عوام سے کئے ہوئے وعدے پورے کرنے ہیں۔ وزیراعلی سندھ مراد علی شاہ نے کہا کہ میں پروجیکٹس کی تکمیل میں تاخیر کو عوام کے خلاف سازش سمجھتا ہوں، مجھے یہ نہ سمجھائیں کہ ڈیزائن اور انجینئرنگ کا کام کیسے ہوتا ہے، میں جانتا ہوں اچھا کوالٹی کا کام کیسے مقررہ وقت میں ہوتا ہے جب کہ وزیراعلی نے کارکردگی پر نظر رکھنے کے لئے پروجیکٹس پر کام کرنے والے انجینئرز کے موبائل نمبرز بھی لے لئے ہیں۔
وزیراعلی نے شہر کے مضافاتی علاقوں میں محکمہ صحت کے ترقیاتی کاموں میں تاخیرپراظہارِ برہمی کیا، انہوں نے کہا کہ اگر آپ کام نہیں کریں گے تو میں صبح 8 بجے اجلاس کروں گا، اگر یہی حال رہا تو ورکس ڈیپارٹمنٹ کا تمام کام آؤٹ سورس کردوں گا، مارکیٹ میں اچھے پروفیشنل لوگ موجود ہیں اس لیے اب افسران اپنا قبلہ درست کریں۔ اسپتالوں میں صفائی کے حوالے سے ان کا کہنا تھا کہ شہرکے اسپتالوں میں صفائی نہیں، میں اچانک وزٹ کروں گا، صفائی ستھرائی کی ذمے داری اسپتال انتظامیہ کی ہوتی ہے اور جس اسپتال میں صفائی نہیں ہوگی وہاں کی انتظامیہ سے صفائی کرواؤں گا، کسی اسپتال میں ادویات کی کمی کی شکایت نہیں ملنی چاہیئے جب کہ میں ہر 15 دن میں پروگریس معلوم کرتا رہوں گا۔

موضوعات:

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



قوم کو وژن چاہیے


بادشاہ کے پاس صرف تین اثاثے بچے تھے‘ چار حصوں…

پانی‘ پانی اور پانی

انگریز نے 1849ء میں پنجاب فتح کیا‘پنجاب اس وقت…

Rich Dad — Poor Dad

وہ پانچ بہن بھائی تھے‘ تین بھائی اور دو بہنیں‘…

ڈیتھ بیڈ

ٹام کی زندگی شان دار تھی‘ اللہ تعالیٰ نے اس کی…

اگر آپ بچیں گے تو

جیک برگ مین امریکی ریاست مشی گن سے تعلق رکھتے…

81فیصد

یہ دو تین سال پہلے کی بات ہے‘ میرے موبائل فون…

معافی اور توبہ

’’ اچھا تم بتائو اللہ تعالیٰ نے انسان کو سب سے…

یوٹیوبرز کے ہاتھوں یرغمالی پارٹی

عمران خان اور ریاست کے درمیان دوریاں ختم کرنے…

بل فائیٹنگ

مجھے ایک بار سپین میں بل فائٹنگ دیکھنے کا اتفاق…

زلزلے کیوں آتے ہیں

جولیان مینٹل امریکا کا فائیو سٹار وکیل تھا‘…

چانس

آپ مورگن فری مین کی کہانی بھی سنیے‘ یہ ہالی ووڈ…