ہفتہ‬‮ ، 02 ‬‮نومبر‬‮ 2024 

جج کے اہلخانہ کے تشدد کا نشانہ بننے والی طیبہ کے والدین کا سراغ مل گیا، کس حال میں ہیں؟ جان کر آپ بھی خون کے آنسو رو دیں گے

datetime 2  جنوری‬‮  2017
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

فیصل آباد (آن لائن) اسلام آباد میں ایڈیشنل سیشن جج کے گھر تشدد کا نشانہ بننے والی 10 سالہ گھریلو ملازمہ طیبہ کے والدین کا پتا لگ گیا ہے لیکن ان کے والدین کی غربت کا یہ عالم ہے کہ ان کے پاس اپنی بیٹی کو ملنے جانے کا کرایہ بھی نہیں ہے۔
نجی ٹی وی سما کے مطابق ایڈیشنل سیشن جج کے گھر عتاب کا نشانہ بننے والی 10 سالہ طیبہ کے والد کا نام اعظم ہے اور وہ جڑانوالہ کا رہائشی ہے۔ طیبہ کے والد نے بتایا کہ اس نے پڑوسن سے اپنی بیوی کا آپریشن کرانے کیلئے 18 ہزار روپے قرضہ لیا تھا جس کے عوض بیٹی کو 6 ماہ کیلئے خاتون کے سپرد کیا۔ بیٹی گزشتہ کئی ماہ سے اس خاتون کی تحویل میں ہی تھی اور اس نے پچھلے چار مہینے سے بیٹی سے ہماری بات بھی نہیں کرائی اور یہی کہتی رہی کہ وہ ٹھیک ہے۔
طیبہ کی والدہ نے بتایا کہ ہمارے پاس خاتون کا قرضہ اتارنے کی ہمت نہیں تھی جس کی وجہ سے بیٹی کو پڑوسی خاتون کے حوالے کیا جبکہ اب ہمارے پاس اتنا کرایہ بھی نہیں ہے کہ اپنی بیٹی کو لے کر آسکیں۔
واضح رہے کہ اسلام آباد کے پوش علاقے میں کام کرنے والی طیبہ کو ایڈیشنل سیشن جج کی اہلیہ نے جھاڑو گم ہونے پر تشدد کا نشانہ بنایا تھا جبکہ اس کے ہاتھ جلتے ہوئے چولہے پر رکھ دیے تھے۔ بچی پچھلے 2 سال سے وہاں کام کر رہی تھی اور اس دوران اس کا اپنے والدین سے بھی کوئی رابطہ نہیں ہوا۔

موضوعات:



کالم



آرٹ آف لیونگ


’’ہمارے دادا ہمیں سیب کے باغ میں لے جاتے تھے‘…

عمران خان ہماری جان

’’آپ ہمارے خان کے خلاف کیوں ہیں؟‘‘ وہ مسکرا…

عزت کو ترستا ہوا معاشرہ

اسلام آباد میں کرسٹیز کیفے کے نام سے ڈونٹس شاپ…

کنفیوژن

وراثت میں اسے پانچ لاکھ 18 ہزار چارسو طلائی سکے…

ملک کا واحد سیاست دان

میاں نواز شریف 2018ء کے الیکشن کے بعد خاموش ہو کر…

گیم آف تھرونز

گیم آف تھرونز دنیا میں سب سے زیادہ دیکھی جانے…

فیک نیوز انڈسٹری

یہ جون 2023ء کی بات ہے‘ جنرل قمر جاوید باجوہ فرانس…

دس پندرہ منٹ چاہییں

سلطان زید بن النہیان یو اے ای کے حکمران تھے‘…

عقل کا پردہ

روئیداد خان پاکستان کے ٹاپ بیوروکریٹ تھے‘ مردان…

وہ دس دن

وہ ایک تبدیل شدہ انسان تھا‘ میں اس سے پندرہ سال…

ڈنگ ٹپائو

بارش ہوئی اور بارش کے تیسرے دن امیر تیمور کے ذاتی…