پشاور(این این آئی)پشاور میں زہریلہ کھانا کھانے سے دو افراد جاں بحق جبکہ 16 کی حالت غیر ہوگئی ریسکیو زرائع کے مطابق پشاور کے علاقے آسیہ گیٹ میں گھر کے اندر زہریلی کھیر کھانے سے دو افراد جاں بحق ہوگئے،کھیر کھانے سے اٹھارہ افراد کی حالت غیر ہوگئی جنہیں لیڈی ریڈنگ اسپتال منتقل کردیا ،اسپتال زرائع کے مطابق ایک شخص کی حالت تشویشناک ہے،دیگر کو ابتدائی طبی امداد کے بعد فارغ کردیا گیا،ذرائع نے بتایا کہ گھر میں کھیر تیارکیاگیا تھا،زہریلہ کھیرکھانے سے دوبھائی منیر احمد اورزاہدحسین جاں بحق ہوگئے ہیں۔جبکہ ایک خاتون کی حالت تشویشناک ہے ،پندرہ متاثرہ افراد کوابتدائی طبی امداد کے بعد فارغ کردیا ہے ۔