اسلام آباد(مانیٹرنگ ڈیسک)رویت ہلال کمیٹی کے چیرمین اور معروف مذہبی سکالرمفتی منیب الرحما ن نے کہاہے کہ منگنی کے بعد لڑکی اورلڑکاکسی گھریلوتقریب میں نہیں مل سکتے ہیں ۔
ایک نجی ٹی وی سے گفتگوکرتے ہوئے مفتی منیب الرحمان نے نے کہاکہ منگی نکاح نہیں ہوتابلکہ ارادہ نکاح ہوتاہے جبکہ نکاح کے بعد لڑکااورلڑکی میاں بیوی ہوتے ہیں ۔انہوں نے کہاکہ لڑکااورلڑکی نکاح کے بعد کسی بھی گھریلوتقریب میں جاسکتے ہیں لیکن منگنی کے بعد لڑکااورلڑکی کسی بھی گھریلوتقریب میں نہیں مل سکتے کیونکہ منگنی ٹوٹ بھی جاتی ہےاورمنگنی ہونے کے بائوجود وہ ایک دوسرے کےلئے اس طرح ہی اجنبی ہوتے ہیں جیساکہ دوسرے لوگ ہوتے ہیں لیکن نکاح کے بعد وہ کسی بھی گھریلوتقریب میں جاسکتے ہیں کیونکہ نکاح ٹوٹنے کے لوازمات کچھ اور ہیں ۔