ہفتہ‬‮ ، 02 ‬‮نومبر‬‮ 2024 

سی پیک کے تحت پاکستان نے چین کیساتھ مل کر ریلوے کا عظیم منصوبہ شروع کرنے کا اعلان کر دیا۔ ریلوے میں کیا انقلاب آئے گا؟

datetime 30  دسمبر‬‮  2016
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

بیجنگ(مانیٹرنگ ڈیسک) سی پیک پر قائم مشترکہ رابطہ کمیٹی کے اجلاس میں پاکستان کے چاروں صوبوں میں چین کے تعاون سے ماس ٹرانزٹ ریل منصوبہ شروع کرنے کا فیصلہ کیا گیا ہے جس کے تحت ہزاروں کلومیٹرریلوے ٹریک کی مرمت ، تعمیر نو شروع کی جائے گی جس سے پاکستان ریلوے میں انقلابی اصلاحات ہوں گی۔
ذرائع کے مطابق وفاقی وزیر برائے منصوبہ بندی و ترقیات احسن اقبال نے سی پیک پر قائم مشترکہ رابطہ کمیٹی سے خطاب کرتے ہوئے کہا ہے کہ گوادر میں 300میگاواٹ بجلی منصوبے پر جلد کام شروع ہو گا ،گوادر میں سی پیک منصوبوں سے وہاں کے عوام کا معیار زندگی بہتر ہو گا ،اجلاس میں متعدد منصوبوں کی منظور ی دی گئی ہے،چاروں صوبوں میں ماس ٹرانزٹ ریل منصوبہ شروع کیا جائے گا۔
انہوں نے کہا ہے کہ سی پیک پاک چین دوستی کا طرہ امتیاز بن چکا ہے ، امریکا، کینڈا اور یورپ بھی سی پیک کے خطے پر اثرات پر ریسرچ کر رہے ہیں،صوبوں میں ماس ٹرانزٹ ریلوے منصوبے شروع کرنے پر چینی عزم کو سراہتے ہیں،گوادر میں اسپتال ،پینے کے صاف پانی اور ووکیشنل انسٹی ٹیوٹ قائم ہو ں گے۔
انہوں نے کہا ہے کہ صوبوں کے تجویز کردہ منصوبوں پر غور کرنے کو بھی سراہتے ہیں، سی پیک منصوبے میں شکوک و شبہات پیدا کیے گئے ، سی پیک دنیا میں علاقائی رابطے کا سب سے بڑا منصوبہ بن گیا ہے۔

موضوعات:



کالم



آرٹ آف لیونگ


’’ہمارے دادا ہمیں سیب کے باغ میں لے جاتے تھے‘…

عمران خان ہماری جان

’’آپ ہمارے خان کے خلاف کیوں ہیں؟‘‘ وہ مسکرا…

عزت کو ترستا ہوا معاشرہ

اسلام آباد میں کرسٹیز کیفے کے نام سے ڈونٹس شاپ…

کنفیوژن

وراثت میں اسے پانچ لاکھ 18 ہزار چارسو طلائی سکے…

ملک کا واحد سیاست دان

میاں نواز شریف 2018ء کے الیکشن کے بعد خاموش ہو کر…

گیم آف تھرونز

گیم آف تھرونز دنیا میں سب سے زیادہ دیکھی جانے…

فیک نیوز انڈسٹری

یہ جون 2023ء کی بات ہے‘ جنرل قمر جاوید باجوہ فرانس…

دس پندرہ منٹ چاہییں

سلطان زید بن النہیان یو اے ای کے حکمران تھے‘…

عقل کا پردہ

روئیداد خان پاکستان کے ٹاپ بیوروکریٹ تھے‘ مردان…

وہ دس دن

وہ ایک تبدیل شدہ انسان تھا‘ میں اس سے پندرہ سال…

ڈنگ ٹپائو

بارش ہوئی اور بارش کے تیسرے دن امیر تیمور کے ذاتی…