ہفتہ‬‮ ، 26 اپریل‬‮ 2025 

پاکستان ،آسٹریلیا دوسرا ٹیسٹ ،پاکستان کی جانب سے کون کون میدان میں اترے گا؟تفصیلات سامنے آگئیں

datetime 25  دسمبر‬‮  2016
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

میلبورن /لاہور(این این آئی)پاکستان اورآسٹریلیا کے مابین تین ٹیسٹ میچوں کی سیریز کا دوسرا ٹیسٹ کل سے میلبورن میں شروع ہوگا۔میچ پاکستان کے معیاری وقت کے مطابق4بج کر30منٹ پر شروع ہوگا۔میلبورن میں اب تک دونوں ٹیموں کے مابین9ٹیسٹ میچ کھیلے گئے جن میں آسٹریلیا نے5میچ جیتے،پاکستان نے2میچ جیتے اور2ٹیسٹ میچ ڈرا ہوئے۔میلبورن میں گزشتہ روزبھی قومی ٹیم نے بھرپورٹریننگ سیشن میں حصہ لیا۔ فاسٹ بولرسہیل خان بھی پریکٹس میں شریک ہوئے۔ قومی بلے بازوں نے نیٹس میں ماربل سلیب رکھ کربیٹنگ کی پریکٹس کی ۔کھلاڑیوں نے کیچ پکڑنے کی پریکٹس بھی کی۔

واضح رہے کہ پہلے ٹیسٹ میں آسٹریلیانے پاکستان کو39رنزسے شکست دے کرسیریزمیں 1-0سے برتری حاصل کرلی ہے پاکستان کوسیریزبرابرکرنے کے لئے دوسراٹیسٹ جیتنا ہوگا۔دوسرے ٹیسٹ سے قبل دونوں جانب سے کپتانوں نے ٹیم میں تبدیلی کا اشارہ دیاہے۔ آسٹریلین کپتان اسٹیو اسمتھ نے پاکستان کوایک خطرناک ٹیم قرار دیتے ہوئے کہا کہ حریف ٹیم کو ہرگز آسان نہیں لیا جا سکتا ۔جبکہ پاکستان کے کپتان مصباح الحق کا کہنا ہے کہ ہماری بھر پور کوشش ہے کہ آسٹریلیا کے خلاف ٹیسٹ سیریز میں کم بیک کریں۔ ٹیم کے ہر کھلاڑی کو ذمہ دار ی سے کھیلنا ہوگا آسٹریلوی ٹیم ایک مضبوط حریف ہے۔ کوشش کریں گے کہ آسٹریلیا کے خلاف بہتر کھیل پیش کریں۔

واضح رہے کہ دونوں ٹیموں کے مابین تیسرا اورآخری ٹیسٹ 3 سے 7 جنوری تک سڈنی میں کھیلا جائے گا۔معروف کرکٹ ویب سائٹ کے مطابق پاکستان کی جانب سے میدان میں اترنے والے متوقع گیارہ کھلاڑی یہ ہونگے ۔ سمیع اسلم، اظہرعلی، بابر اعظم، یونس خان،مصباح الحق(کپتان)، اسد شفیق، سرفرازاحمد(وکٹ کیپر)، وہاب ریاض، یاسر شاہ، محمد عامر اور راحت علی۔

موضوعات:



کالم



پانی‘ پانی اور پانی


انگریز نے 1849ء میں پنجاب فتح کیا‘پنجاب اس وقت…

Rich Dad — Poor Dad

وہ پانچ بہن بھائی تھے‘ تین بھائی اور دو بہنیں‘…

ڈیتھ بیڈ

ٹام کی زندگی شان دار تھی‘ اللہ تعالیٰ نے اس کی…

اگر آپ بچیں گے تو

جیک برگ مین امریکی ریاست مشی گن سے تعلق رکھتے…

81فیصد

یہ دو تین سال پہلے کی بات ہے‘ میرے موبائل فون…

معافی اور توبہ

’’ اچھا تم بتائو اللہ تعالیٰ نے انسان کو سب سے…

یوٹیوبرز کے ہاتھوں یرغمالی پارٹی

عمران خان اور ریاست کے درمیان دوریاں ختم کرنے…

بل فائیٹنگ

مجھے ایک بار سپین میں بل فائٹنگ دیکھنے کا اتفاق…

زلزلے کیوں آتے ہیں

جولیان مینٹل امریکا کا فائیو سٹار وکیل تھا‘…

چانس

آپ مورگن فری مین کی کہانی بھی سنیے‘ یہ ہالی ووڈ…

جنرل عاصم منیر کی ہارڈ سٹیٹ

میں جوں ہی سڑک کی دوسری سائیڈ پر پہنچا‘ مجھے…