اسلام آباد (مانیٹرنگ ڈیسک) سکول میں بچوں اور ان کے والدین سے خطاب کے دوران صدر ممنون حسین نے کہا ہے کہ آپ لوگ پاکستان کا مستقبل ہیں اور آپ کو دل لگاکر تعلیم حاصل کرنی چاہیے تاکہ آپ کل اس ملک کی باگ دوڑ سنبھا ل سکیں ۔ انہوں نے کہا کہ پاکستان کو آپ کی ضرورت ہے اور آپ ہی اسے دنیا میں اس مقام تک لے جا سکتے ہیں کہ پاکستانی فخر سے بتا ئیں کہ ہم پاکستانی ہیں ۔
انہوں نے کہا کہ میں جب بھی سکولوں تقاریب میں جاتا ہوں تو اپنا ماضی یاد آجا تا ہے اور مجھے اپنی زندگی میں ایک کمی محسوس ہوتی ہے ۔ انہوں نے بتایا کہ میں کبھی سکول نہیں گیا، میری تعلیم گھر پر ہی ہوئی اس وجہ سے میں جب بھی سکول جاتا ہوں تو اپنی زندگی میں سکول لائف کی کمی بہت محسوس ہوتی ہے ۔
صدر پاکستان ممنون حسین نے بھری محفل میں اپنی زندگی کے بڑے راز پر سے پردہ اٹھا دیا جان کر شاید آپ بھی یقین نہ کریں
21
دسمبر 2016
آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں
آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں