بدھ‬‮ ، 01 جنوری‬‮ 2025 

پاکستان کا نمبر بھی بالاخر آگیا،بڑا کرنسی نوٹ بند کرنے کی منظوری دیدی گئی

datetime 19  دسمبر‬‮  2016
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

اسلام آباد(این این آئی)سینیٹ نے 5 ہزار روپے کے کرنسی نوٹ بند کرنے کی قرارداد کثرت رائے سے منظور کرلی۔ پیر کو چیئرمین رضا ربانی کی سربراہی میں سینیٹ کا اجلاس ہوا جس میں عثمان سیف اللہ نے 5 ہزار کا کرنسی نوٹ واپس لینے کی قرارداد پیش کی، قرارداد میں کہا گیا کہ ملک میں زیادہ تر غیر قانونی لین دین کے 5 ہزار روپے کے کرنسی نوٹ استعمال ہوتے ہیں، اس لئے سب سے بڑے کرنسی نوٹ کو بند کردیا جائے۔حکومت کی جانب سے وفاقی وزیر زاہد حامد نے قرارداد کی مخالفت کی اور کہا کہ اس سے ملکی معیشت اور عوام پر برا اثر پڑیگا جس کی مثال حالیہ دنوں میں بھارت میں سامنے آئی ہے جس پر عثمان سیف اللہ نے کہا کہ وہ یہ نہیں کہتے کہ بھارت کی طرح ایک دم ہی نوٹ بند کردیئے جائیں بلکہ اس کی چھپائی بند کی جائے اور پرانے نوٹ 3 سے 5 سال کے دوران واپس لئے جائیں۔ ایوان میں قرارداد کثرت رائے سے منظور کرلی گئی۔

موضوعات:



کالم



پیرس کی کرسمس


دنیا کے 21 شہروں میں کرسمس کی تقریبات شان دار طریقے…

صدقہ

وہ 75 سال کے ’’ بابے ‘‘ تھے‘ ان کے 80 فیصد دانت…

کرسمس

رومن دور میں 25 دسمبر کو سورج کے دن (سن ڈے) کے طور…

طفیلی پودے‘ یتیم کیڑے

وہ 965ء میں پیدا ہوا‘ بصرہ علم اور ادب کا گہوارہ…

پاور آف ٹنگ

نیو یارک کی 33 ویں سٹریٹ پر چلتے چلتے مجھے ایک…

فری کوچنگ سنٹر

وہ مجھے باہر تک چھوڑنے آیا اور رخصت کرنے سے پہلے…

ہندوستان کا ایک پھیرا لگوا دیں

شاہ جہاں چوتھا مغل بادشاہ تھا‘ ہندوستان کی تاریخ…

شام میں کیا ہو رہا ہے؟

شام میں بشار الاسد کی حکومت کیوں ختم ہوئی؟ اس…

چھوٹی چھوٹی باتیں

اسلام آباد کے سیکٹر ایف ٹین میں فلیٹس کا ایک ٹاور…

26نومبر کی رات کیا ہوا؟

جنڈولہ ضلع ٹانک کی تحصیل ہے‘ 2007ء میں طالبان نے…

بے چارہ گنڈا پور

علی امین گنڈا پور کے ساتھ وہی سلوک ہو رہا ہے جو…