پشاور(مانیٹرنگ ڈیسک) خیبر پختونخوا حکومت کی کفایت شعاری کے دعوئوں کاپول کھل گیا۔صوبائی حکومت نے تین سال کے دوران ہیلی کاپٹرکے ایندھن کابنادیئے ۔خیبرپختونخوااسمبلی میں اپوزیشن کے سوال پرحکومت نے ایک تحریری بیان اسمبلی میں جمع کرایاہے۔
تفصیلات کے مطابق خیبر پختونخوا اسمبلی کا اجلاس اسپیکر اسد قیصر کی زیر صدارت منعقدہوااجلاس میں حکومت کی جانب سے جمع کئے گئے تحریری جواب کے مطابق وزیر اعلیٰ پرویز خٹک سمیت دیگر صوبائی وزراء نے 282 بار ہیلی کاپٹر استعمال کیااوراس پرفیول کی مدمیں 3کروڑ27لاکھ ر وپے خرچ آیابلکہ پشاورمیں حیات آبادسے وزیراعلی ہائوس تک ہیلی کاپٹرکابھی استعمال کیاگیاجس پرحکومتی رکن امجدآفریدی نے وزیراعلی پرویزخٹک کی طرف سے ترقیاتی فنڈزکااجرانہ کرنے پراسمبلی کے فلورپرہی احتجاجی دھرنادیا۔