منگل‬‮ ، 24 دسمبر‬‮ 2024 

طیارہ حادثہ !دوست ملک سے کون لاش لینے اسلام آباد پہنچ گیا ؟

datetime 10  دسمبر‬‮  2016
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

اسلام آباد(آن لائن)طیارہ حادثہ !دوست ملک سے کون لاش لینے اسلام آباد پہنچ گیا ؟پی آئی اے کے بد قسمت طیارے میں سوار چینی شہری کے اہل خانہ لاش حاصل کرنے کے لیے اسلام آباد پہنچ گئے ۔میڈ یا رپورٹس کے مطابق دو روز قبل حادثے کا شکار ہونے والے طیارے میں چینی شہری بھی سوار تھا جس کے اہل خانہ اسلام آباد لاش حاصل کرنے کے لیے پہنچ گئے ہیں ۔اس موقع پر جاں بحق ہونے والے چینی شہری کے بھائی نے ڈی این اے کی پہچان کے لیے اپنے خون کے نمونے بھی دے دئیے ۔
جبکہ دوسری جانب حویلیاں میں پی آئی اے طیارہ حادثے کی ابتدائی رپورٹ نمبر درج کرلی گئی۔ابتدائی رپورٹ ایس ایچ او تھانہ حویلیاں پرویز خان کی جانب سے درج کی گئی، جس کا نمبر 45 ہے۔پولیس حکام کے مطابق کسی نے ابھی تک وقوع کا مقدمہ درج کرنے کی درخواست نہیں دی، لہذا تاحال باقاعدہ مقدمہ درج نہیں کیا گیا۔
پولیس کاکہنا تھا کہ مقدمے کے اندراج کے لیے لیگل برانچ سے قانونی رائے حاصل کی جارہی ہے۔خیال رہے کہ بدھ 7 دسمبر کو پی آئی اے کا چترال سے اسلام آباد آنے والا مسافر طیارہ حویلیاں کے قریب گر کر تباہ ہونے سے جہاز کے عملے سمیت 48 افراد جاں بحق ہوگئے تھے۔

موضوعات:



کالم



طفیلی پودے‘ یتیم کیڑے


وہ 965ء میں پیدا ہوا‘ بصرہ علم اور ادب کا گہوارہ…

پاور آف ٹنگ

نیو یارک کی 33 ویں سٹریٹ پر چلتے چلتے مجھے ایک…

فری کوچنگ سنٹر

وہ مجھے باہر تک چھوڑنے آیا اور رخصت کرنے سے پہلے…

ہندوستان کا ایک پھیرا لگوا دیں

شاہ جہاں چوتھا مغل بادشاہ تھا‘ ہندوستان کی تاریخ…

شام میں کیا ہو رہا ہے؟

شام میں بشار الاسد کی حکومت کیوں ختم ہوئی؟ اس…

چھوٹی چھوٹی باتیں

اسلام آباد کے سیکٹر ایف ٹین میں فلیٹس کا ایک ٹاور…

26نومبر کی رات کیا ہوا؟

جنڈولہ ضلع ٹانک کی تحصیل ہے‘ 2007ء میں طالبان نے…

بے چارہ گنڈا پور

علی امین گنڈا پور کے ساتھ وہی سلوک ہو رہا ہے جو…

پیلا رنگ

ہم کمرے میں بیس لوگ تھے اور ہم سب حالات کا رونا…

ایک ہی بار

میں اسلام آباد میں ڈی چوک سے تین کلومیٹر کے فاصلے…

شیطان کے ایجنٹ

’’شادی کے 32 سال بعد ہم میاں بیوی کا پہلا جھگڑا…