گوادر(مانیٹرنگ ڈیسک)پاکستان میں160شکارکے لئے آئے ہوئے قطرکے شہزادے شیخ علی عبداللہ الثانی جب بلوچستان کے علاقے ہوشاب پہنچتے توان کوانتظامیہ نے شکارکی اجازت نہ دی گئی تو قطری شہزادے نے وزیراعظم نوازشریف کواس معاملے کی اطلاع کی جس پروزیراعظم نوازشریف نے بلوچستان حکومت کوفون کیا۔
ایک نجی ٹی وی کے مطابق وزیراعظم نوازشریف کے ٹیلی فونک احکامات کے بعد قطری شہزادے کیلئے فول پروف سکیورٹی کے احکامات جاری کئے گئے ہیں جس کے بعد قطری شہزادہ اپنے خاندان کے ہمراہ تربت پہنچ گیااوروہاں کمشنرمکران نے قطری شہزادے کاائرپورٹ پراستقبال کیاجبکہ ایف سی نے سخت سکیورٹی میں شاہی مہمانوں کوہوشاب اوربالاکتارپہنچایا۔یاررہے کہ بلوچستان کے علاقے ہوشاب اوربالاکتارمیں160سکیورٹی کے حالات خراب ہونے کی وجہ سے کئی مقامی افراد بھی نقل مکانی کرچکے ہیں۔