اسلام آباد(مانیٹرنگ ڈیسک) عوامی مسلم لیگ کے سربراہ شیخ رشید کی نااہلی سے متعلق معاملے پر چیف جسٹس اسلام آبادہائیکورٹ نے ریمارکس
د یئے کہ اثاثے چھپانے کا ہوا میں تیر چھوڑ دیا گیا ہے، مبہم الزامات پر کسی کو نااہل کیسے قراردے دیں ۔
تفصیلات کے مطابق چیف جسٹس اسلام آبادہائیکورٹ کی سربراہی میں دو رکنی بینچ نے شیخ رشید کی نااہلی سے متعلق کیس کی سماعت کی، وکیل شکیل اعوان نے دلائل میں کہا کہ شیخ رشید نے اپنے اثاثے چھپائے انہیں نااہل قرار دیا جائےجس پرچیف جسٹس نے ریمارکس د یئے کہ مبہم الزامات پر کسی کو نااہل کیسے قراردے دیں، کون سے اثاثے چھپائے گئے بتانا چاہیے تھااس پر شکیل اعوان کے وکیل نے بتایا کہ شیخ رشید نے گوشواروں میں اراضی ایک ہزار تراسی کنال جبکہ کاغذات نامزدگی میں نو سو تراسی بتائی، چار کروڑ اسی لاکھ والے گھرکی قیمت خرید ایک کروڑ دو لاکھ بتائی۔عدالت نے فریقین کے وکلاکے دلائل سننے کے بعدشیخ رشید کی نااہلی سے متعلق کیس کی سماعت چودہ دسمبر تک ملتوی کر دی۔