جمعرات‬‮ ، 09 جولائی‬‮ 2026 

اب بھی اس جج کا نام باوضو ہوکر لیتاہوں،یوسف رضاگیلانی کا حیرت انگیزانکشاف

datetime 20  ‬‮نومبر‬‮  2016 |

ملتان(آئی این پی)سابق وزیراعظم اور پیپلزپارٹی کے سینئررہنما سیدیوسف رضا گیلانی نے کہا ہے کہ قطر کے شہزادے کو بلانا نہ بلانا عدالت کا کام ہے۔ پانامالیکس کیس کے فیصلے میں وقت لگے گا۔ اعتزاز ایک پروفیشنل وکیل ہیں،انکی مرضی ہے پانامالیکس کیس لیں یانہ لیں۔جنوبی پنجاب علیحدہ ملک اور علیحدہ صوبہ نہیں ہے۔میں تو چودھری افتخار کی محبت میں عدالت میں پیش ہوا تھا،اب بھی ان کا نام باوضو لیتے ہیں

۔آصف زرداری ڈاکٹرز کی اجازت پر ملک واپس آجائیں گے۔رضاکالونی ملتان میں ایک تقر یب کے بعد میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے سیدیوسف رضا گیلانی نے کہا کہ پاناما کا معاملہ عدالت پر ہے، یہ عدالت پر ہے کہ وہ وزیراعظم کو بلائیں یا نا بلائیں۔کیس کا فیصلہ آج نہیں ٹائم لگے گا۔قطر کے شہزادے کو بلانا نہ بلانا عدالت کا کام ہے۔ اعتزاز اچھے آدمی ہیں پارٹی نے انہیں وکالت سے منع نہیں کیا ،انکی مرضی ہے پانامالیکس کیس لیں یانہ لیں۔مضبوط اداروں کو کمزور نہیں کرنا چاہیے، پارلیمنٹ کو مضبوط کرنا چاہیے۔

پارلیمنٹ مضبوط ہوگی تو تمام ادارے حدود میں رہیں گے،ہم اداروں کو کمزور نہیں کرنا چاہتے بلکہ مضبوط دیکھنا چاہتے ہیں۔انہوں نے کہا کہ جنوبی پنجاب علیحدہ ملک اور علیحدہ صوبہ نہیں ہے، میں تو چودھری افتخار کی محبت میں عدالت میں پیش ہوا تھا۔اب بھی ماتحت عدالتوں میں پیش ہوتا رہتا ہوں۔ہم تو افتخار چوہدری کا نام بھی باوضو لیتے ہیں۔انہوں نے کہا کہ بلاول بھٹو زرداری کو سی ای سی نے منتخب کیا ہے ہم اعتراض کرنیوالے کون ہوتے ہیں،پیپلزپارٹی کی پالیسی یکساں ہوگی، علیحدہ علیحدہ نہیں ہوگی،پارٹی کو سی ای سی چلاتی ہے، سی ای سی نے بلاول کا فیصلہ کیا۔یوم تاسیس کے سلسلے میں پیپلزپارٹی کا اجلاس بلا رہے ہیں۔انہوں نے مزید کہا کہ سابق صدر زرداری ٹھیک نہیں جب صحت بہتر ہوئی تو وطن واپس آئیں گے۔



کالم



وراثت


بنوں میں دو بھائی رہتے تھے‘ والد زمین دار اور…

ووزی ناں (Vozinha)

وہ بچپن سے فٹ بال کھیل رہا تھا‘ والد کا انتقال…

چین جائیں

چین ڈیڑھ ارب لوگوں کا ملک ہے‘ دنیا کی ایک چوتھائی…

چین کا نظام

ڈاکٹر عثمان سعید نے مجھے چین کے کلچر کے بارے میں…

گلاس برج سے

ہماری آخری منزل گلاس برج تھا‘ ہم نے یہ 20 جون کو…

دنیا کا سب سے بڑا غار

چانگ چاچے کے مضافات میں ایک اور حیران کن سیاحتی…

اواتار مائونٹین

اواتار فلم 2009 ء میں آئی‘ پوری دنیا میں دیکھی…

فورنگ میں ایک رات

ہماری لینڈ لیڈی کے والدین غریب تھے‘ وہ ٹائون…

محمد بوٹا انجم

محمد بوٹا میاں چنوں کے گائوں چک 15 میں پیدا ہوا‘…

فلم میں بھی ہارنے سے انکار

یہ تبلیسی شہر تھا‘ اکتوبر کی 8 تاریخ تھی اور سن…

Pale Blue Dot

کارل ایڈورڈ سیگن (Carl Edward Sagan) خلانورد اور پلانٹری…