جمعرات‬‮ ، 09 جولائی‬‮ 2026 

میرے پاس پیسے کہاں سے آئے؟سعودی شاہ سے پیسے لینے کے اعتراف کے بعدمشرف کا حیرت انگیز انکار

datetime 19  ‬‮نومبر‬‮  2016 |

کراچی(این این آئی)آل پاکستان مسلم لیگ کے سربراہ اور سابق صدرجنرل(ر) پرویز مشرف نے کہاہے کہ کسی بندے کو حق نہیں پہنچتا کہ میرے اکاؤنٹس کی مجھ سے تفصیلات پوچھے ٗاگر پیسے کا کرپشن سے تعلق ہے تو میں جوابدہ ہوں، مگر میں اپنے کسی نجی سرمائے کی تفصیلات دینے کا پابند نہیں ہوں ٗمیں اپنے خون پسینے کی کمائی کا حساب نہیں دوں گا۔نجی ٹی وی سے بات چیت میں سابق صدر نے کہاکہ میں نے دنیا بھر میں لیکچرز دے کر پیسے کمائے ٗ میں 45منٹ لیکچر دینے کا ڈیڑھ لاکھ ڈالرز لیتا ہوں۔ ایک سوال کا جواب دیتے ہوئے

انہوں نے کہا کہ سعودی عرب کے سابق فرمانروا شاہ عبداللہ نے میرے اکاؤنٹ میں پیسے جمع کروائے ٗنومبر 2009 میں میرے اکاؤنٹ میں جمع کرائے گئے پیسوں کا اکاؤنٹ ابھی بھی بند نہیں ہوا ٗانہوں نے کہاکہ مجھے صحت کی پیچیدگیاں ضرور ہیں تاہم اس کا مطلب یہ نہیں کہ میں بالکل ہی ہل جل نہیں سکتا۔ میں بالکل ٹھیک ٹھاک ہوں اور باقاعدگی سے ورزش کرتا ہوں۔ میں پاکستان واپس آنا چاہتا ہوں۔ حالات کچھ بہتر ہوجائیں تو میں ضرور پاکستان آؤں گا۔ انہوں نے کہا کہ میرے اوپر سیاسی مقدمات بنائے گئے ہیں۔ اب تک شفاف ٹرائل نہیں ہو رہا، اگر ہو رہا ہوتا تو اب تک کیس ختم ہو جاتے۔



کالم



وراثت


بنوں میں دو بھائی رہتے تھے‘ والد زمین دار اور…

ووزی ناں (Vozinha)

وہ بچپن سے فٹ بال کھیل رہا تھا‘ والد کا انتقال…

چین جائیں

چین ڈیڑھ ارب لوگوں کا ملک ہے‘ دنیا کی ایک چوتھائی…

چین کا نظام

ڈاکٹر عثمان سعید نے مجھے چین کے کلچر کے بارے میں…

گلاس برج سے

ہماری آخری منزل گلاس برج تھا‘ ہم نے یہ 20 جون کو…

دنیا کا سب سے بڑا غار

چانگ چاچے کے مضافات میں ایک اور حیران کن سیاحتی…

اواتار مائونٹین

اواتار فلم 2009 ء میں آئی‘ پوری دنیا میں دیکھی…

فورنگ میں ایک رات

ہماری لینڈ لیڈی کے والدین غریب تھے‘ وہ ٹائون…

محمد بوٹا انجم

محمد بوٹا میاں چنوں کے گائوں چک 15 میں پیدا ہوا‘…

فلم میں بھی ہارنے سے انکار

یہ تبلیسی شہر تھا‘ اکتوبر کی 8 تاریخ تھی اور سن…

Pale Blue Dot

کارل ایڈورڈ سیگن (Carl Edward Sagan) خلانورد اور پلانٹری…