ہفتہ‬‮ ، 12 ستمبر‬‮ 2026 

ترک اساتذہ کو پاکستان سے ملک بدر کرنے کا معاملہ عدالت نے بڑا حکم سنا دیا

datetime 17  ‬‮نومبر‬‮  2016 |

اسلام آباد( آن لائن)اسلام آباد ہائیکورٹ نے ملک بدر کئے جانے والے ترک اساتذہ کودوبارہ وزارت داخلہ سے رجوع کرنے کا حکم دیتے ہوئے درخواست نمٹا دی۔کیس کی سماعت عدالت عالیہ کے جج جسٹس عامر فاروق نے کی۔ پاک ترک سکول کے اساتذہ کی ملک بدری کے کیس میں وزارت داخلہ کی جانب سے جوائنٹ سیکرٹری سلمان قیوم اور ڈپٹی سیکرٹری نائلہ ظفر عدالت میں پیش ہوئیں۔ عدالت نے کہاکہ ترک سکول کے اساتذہ وزارت داخلہ کو دوبارہ درخواست دیں۔وزارت داخلہ نے ملک چھوڑنے کے لیے بہت کم وقت دیا ہے۔وکیل درخواست گزار نے عدالت کو بتایا کہ جون اور اگست میں ویزوں کی توسیع کی درخواستیں دی گئیں تھیں۔پاک ترک سکولوں کے اساتذہ کے ویزوں کی معیاد 9ستمبر کو ختم ہو چکی ہے،ڈپٹی سیکرٹری نائلہ ظفر نے عدالت میں بتایاکہ وزارت داخلہ میں ویزوں کی توسیع کی مذکورہ درخواستوں کا کوئی ریکارڈ نہیں،عدالت نے وزارت داخلہ سے رجوع کرنے کا حکم دیتے ہوئے درخواست نمٹا دی۔اس سے قبل جوائنٹ سیکرٹری کے پیش نہ ہونے پرعدالت نے برہمی کا اظہارکیا۔عدالت کا کہنا تھا کہ عدالت کا حکم کیوں نہیں مانا گیا۔وزارت داخلہ میں کتنے جوائنٹ سیکرٹریز ہیں؟کیا پوری منسٹری میں صرف ایک ہی سیکرٹری ہے، اڑھائی بجے کون سی میٹنگ چل رہی ہے،کیا ایک جوائنٹ سیکرٹری کے آنے سے وزارت داخلہ بیٹھ جائے گی،ایک گھنٹے میں جوائنٹ سیکرٹری عدالت میں پیش ہوں۔جس پر سرکاری وکیل عبد الخالق تھند نے عدالت کو بتایا کہ میں نے عدالت کا حکم سیکریٹری تک پہنچا دیا تھا۔تاہم بعد ازاں وزارت داخلہ کی جانب سے جوائنٹ سیکرٹری سلمان قیوم اور ڈپٹی سیکرٹری نائلہ ظفر عدالت میں پیش ہوگئیں۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(سترہواں حصہ)


ہماری گلی میں شراب کی دکان تھی‘ وہ چھوٹی سی تنگ…

پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(سولہواں حصہ)

لالہ موسیٰ شہر میں ایک سرکاری اور تین پرائیویٹ…

پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(پندرہواں حصہ)

ہمارے زمانے میں ڈاک خانہ اور ریلوے سب سے بڑے ادارے…

پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(چودہواں حصہ)

ہمارے زمانے میں کرائے پر سائیکل ملتی تھی‘ یہ…

پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(تیرہواں حصہ)

میرا پورا بچپن چیری بلوسم شوپالش سے اپنے اور…

پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(بارہواں حصہ)

ہم بچپن میں دو سنگین مسائل کا شکار تھے‘ ٹیلی…

سنت یہ بھی ہے

ربیع الاول کا مقدس مہینہ ایک بار پھر ہمارے درمیان…

پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(گیارہواں حصہ)

ہم ڈاک خانے والی گلی میں رہتے تھے‘ گلی کے شروع…

پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(دسواں حصہ)

ہمارے بچپن میں واش رومز یا ٹوائلٹس چھتوں پر ہوتے…

پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(نواں حصہ)

مجھے مدت بعد پتا چلا میری عمر کے لوگوں کی کام…

پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(آٹھواں حصہ)

ہم کھاریاں سے لالہ موسیٰ شفٹ ہو گئے‘ ہماری گلی…