کراچی (این این آئی) صوبہ سندھ میں گورنراوروزیراعلی سندھ نے وی آئی پی کلچر ختم کرنے کی ٹھان لی ہے وزیراعلی سندھ کے بعد نئے گورنرسندھ جسٹس ریٹائرڈ سعید الزماں صدیقی نے بھی اپنے پہلے حکم نامے میں سیکورٹی اورپروٹوکول اسٹاف کی تعداد نصف کرنے کی ہدایت کردی ہے۔ ترجمان گورنر ہائوس کے مطابق نئے گورنرسندھ نے اپنے پروٹوکول اسٹاف کوہدایت کی ہے کہ میری آمدورفت کے د وران ٹریفک کوکم سے کم متاثرکیاجائے تاکہ شہری پریشان نہ ہوں۔ اس سے قبل سندھ کے نئے وزیراعلی سید مراد علی شاہ نے بھی اپنا پروٹوکول اسٹاف نصف کرنے اوراپنی آمدورفت کے دوران ٹریفک نہ روکنے کی ہدایت دے چکے ہیں۔ شہریوں نے نئے گورنرسندھ کی جانب سے پروٹوکول کم کرنے اوروی آئی پی موومنٹ کے دوران ٹریفک نہ روکنے کے اقدام کوسراہا ہے اورمطالبہ کیا ہے کہ متعلقہ ادارے گورنرسندھ اوروزیراعلی سندھ کے احکامات پرعملدرآمد یقینی بنائیں۔