پشاور(این این آئی)محکمہ داخلہ خیبر پختونخوا نے جعلی شناختی کارڈ کیس میں گرفتار افغان خاتون شربت گلہ کی ڈی پورٹ کرانے کی درخواست منظور کرلی۔شربت گلہ نے درخواست دی تھی کہ انکو ڈی پورٹ کیا جائے ۔اسی سلسلے میں افغان اعلیٰ حکام نے محکمہ داخلہ خیبر پختونخوا کا دورہ بھی کیا۔دورے کے دوران محکمہ داخلہ کو بتایا گیا کہ وہ وطن واپس جانا چاہتی ہے
لہذا انکو مقررہ تاریخ کو ڈی پورٹ کیاجائے۔حالانکہ صوبائی حکومت کی خواہش تھی کہ انکو روکا جائے اور یہاں رہائش دی جائے۔شربت گلہ جسکی سزا 09نومبر کو ختم ہورہی ہے پشاور ہائی کورٹ کے حکم پر ڈی پورٹ کیا جارہا ہے۔دوسری جانب محکمہ داخلہ ذرائع کا کہنا ہے کہ انکو باعزت طریقے سے ڈی پورٹ کیاجائیگا۔