بدھ‬‮ ، 25 دسمبر‬‮ 2024 

6جنوری اور8جنوری 2015کو کیا ہوا؟ریحام خان نے بالاخر وہ کام کرہی دیا جس کا خدشہ تھا،کھلاڑی ششدر،کپتان کی پراسرارخاموشی

datetime 6  ‬‮نومبر‬‮  2016
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

لاہور(آئی این پی )تحریک انصاف کے چیئرمین عمران خان کی سابقہ اہلیہ ریحام خان نے سابقہ شادی سے متعلق خاموشی توڑ تے ہوئے اہم انکشافات کرکے رازوں سے پردہ اٹھا دیا، ریحام خان نے انکشاف کیاہے کہ ان کا عمران خان سے نکاح 8جنوری 2015کو نہیں بلکہ 31اکتوبر 2014اور اسلامی تاریخ کے مطابق 7محرم کو نکاح ہوا ہے، دوبارہ نکاح کی تقریب صرف فوٹو سیشن کیلئے تھی،ہماری شادی کی خبر تھرڈ پارٹی نے لیک کی،نکاح خفیہ رکھنے میں میری مرضی شامل نہیں تھی ۔

اتوار کو ایک نجی ٹی وی کے مطابق پی ٹی آئی چیئرمین عمران خان کی سابقہ اہلیہ ریحام خان نے اپنی سابقہ شادی سے متعلق اہم انکشافات کرکے رازوں سے پردہ اٹھا دیا ہے ۔6 جنوری2015 کو عمران خان نے ریحام خان کو دل دینے کا اعتراف کیا اور پھر فٹافٹ شیروانی کی پریشانی ختم ہو گئی۔ 8 جنوری 2015 کو کپتان اور ریحام کا نکاح ہوا۔اب ریحام خان نے آخر کار خاموشی توڑتے ہوئے یہ انکشاف کیا ہے کہ ان کا کپتان سے نکاح اصل میں 8جنوری 2015 کو نہیں بلکہ 7 محرم یعنی31 اکتوبر 2014 کو ہوا۔ ریحام خان نے یہ بھانڈا بھی پھوڑ دیا کہ شادی کی خبر تھرڈ پارٹی نے لیک کی۔ریحام نے لگے ہاتھ یہ بھی بتایا کہ شادی کی پہلی سالگرہ پر تحفہ مانگا تو کپتان نے31 اکتوبر 2015کو شادی کی سالگرہ کے دن طلاق دیدی اور یہ بھی کہا کہ وہ سوچ بھی نہیں سکتی تھیں کہ نکاح کو اتنے عرصے پوشیدہ رکھا جائے گا۔ریحام خان نے اس راز سے بھی پردہ اٹھا دیا کہ دوبارہ نکاح کی تقریب صرف فوٹو سیشن کیلئے تھی۔ریحام کے بیان نے کئی سوالات کھڑے کر دیئے ہیں۔ اگر شادی 31اکتوبر 2014 کو ہوئی تو8 جنوری2015 کی تقریب کس کو دکھانے کیلئے تھی؟ نکاح کے بعد دوبارہ نکاح کیوں کیا گیا؟ اتنے دن خاموشی کا سبب کیا تھا؟ ریحام نے انکشاف کیا تو بے چارے قاضی صاحب پھنس گئے۔مفتی سعید آج تو کہتے ہیں کہ 7 محرم یعنی 31 اکتوبر 2014 کو نکاح ہوا۔

لیکن انہوں نے 8جنوری 2015کو کہا تھا کہ ابھی ابھی نکاح ہوا ہے۔ مفتی صاحب نے یو ٹرن کیوں لیا اور جھوٹ کیوں بولا؟ اسے کیا کہیں؟ سیاسی مصلحت یا نظریہ ضرورت؟صرف مفتی صاحب ہی مصلحت کے شکار نظر نہیں آئے بلکہ عمران خان بھی31 دسمبر 2014 تک شادی سے انکاری تھے۔ وہ میڈیا پر الزامات لگاتے اور وضاحتیں پیش کرتے رہے، اپنے ٹویٹ میں کپتان نے کہا تھا کہ ان کی شادی کے معاملے کو بڑھا چڑھا کر پیش کیا جا رہا ہے۔ دیکھتے ہی دیکھتے خفیہ بیاہ کا چرچہ پاکستانی میڈیا میں عام ہو گیا۔ بات نکلی تو دور تک چلی گئی اور شادی کی خبریں عالمی میڈیا کی بھی زینت بن گئیں۔ یہ بھی کہا جانے لگا کہ عمران خان کے اہلخانہ بیاہ سے خوش نہیں۔ اسی دوران31 دسمبر 2014 کو کپتان کی بہن منظر عام پر آئیں۔ڈیلی میل کے مطابق، علیمہ خان نے نہ صرف بیاہ کی تردید کی بلکہ یہاں تک کہہ دیا کہ بھائی نے انہیں ریحام سے شادی نہ کرنے کا یقین دلا دیا ہے۔ علیمہ کے بیان سے بھی شور کم نہ ہوا تو یکم جنوری2015کو کپتان وضاحت کیلئے خود سامنے آ گئے۔

عمران خان نے افواہوں کی تردید کی اور کہا کہ وہ شادی کیلئے مناسب وقت کا انتظار کر رہے ہیں۔ کپتان مصلحت پسندی کا شکار رہے لیکن عوام کے سامنے بار بار جھوٹ سے نفرت کا اظہار بھی کرتے رہے۔ قوم کو جھوٹ نہ بولنے کا بھاشن دیتے دیتے کپتان نے جھوٹ موٹ کی تقریب پر راشن بھی خرچ کر دیا۔ریحام خان نے تو حقیقت کھول کر رکھ دی۔ اب عمران خان ہی بتا سکتے ہیں کہ شادی کی اصل تاریخ کیا تھی؟ کپتان کی پراسرار خاموشی برقرار رہی تو عوام ریحام کے بیان کو ہی سچ ماننے پر مجبور ہوں گے۔دوسری جانب ریحام خان کے انکشافات کے بعد علماء کرام نے اپنی مختلف رائے کا اظہار کیا ہے ۔علامہ راغب نعیمی کا کہنا ہے کہ شرعی طورپرایسے عمل کے ذریعے دھوکاکیاگیا، فوٹوسیشن کانکاح دھوکادہی اورغیراخلاقی ہے۔راغب نعیمی نے کہاکہ پہلے نکاح کو ہی اصل تصورکیاجائیگا۔سابق رکن اسلامی نظریاتی کونسل علامہ یوسف اعوان کا کہنا ہے کہ فوٹوسیشن کے نکاح کی کوئی شرعی حیثیت نہیں ،فوٹو سیشن نکاح کے ذریعے شریعت کے ساتھ مذاق کیاگیا شریعت کے ساتھ مذاق پر توبہ استغفار لازم ہے ۔

موضوعات:



کالم



طفیلی پودے‘ یتیم کیڑے


وہ 965ء میں پیدا ہوا‘ بصرہ علم اور ادب کا گہوارہ…

پاور آف ٹنگ

نیو یارک کی 33 ویں سٹریٹ پر چلتے چلتے مجھے ایک…

فری کوچنگ سنٹر

وہ مجھے باہر تک چھوڑنے آیا اور رخصت کرنے سے پہلے…

ہندوستان کا ایک پھیرا لگوا دیں

شاہ جہاں چوتھا مغل بادشاہ تھا‘ ہندوستان کی تاریخ…

شام میں کیا ہو رہا ہے؟

شام میں بشار الاسد کی حکومت کیوں ختم ہوئی؟ اس…

چھوٹی چھوٹی باتیں

اسلام آباد کے سیکٹر ایف ٹین میں فلیٹس کا ایک ٹاور…

26نومبر کی رات کیا ہوا؟

جنڈولہ ضلع ٹانک کی تحصیل ہے‘ 2007ء میں طالبان نے…

بے چارہ گنڈا پور

علی امین گنڈا پور کے ساتھ وہی سلوک ہو رہا ہے جو…

پیلا رنگ

ہم کمرے میں بیس لوگ تھے اور ہم سب حالات کا رونا…

ایک ہی بار

میں اسلام آباد میں ڈی چوک سے تین کلومیٹر کے فاصلے…

شیطان کے ایجنٹ

’’شادی کے 32 سال بعد ہم میاں بیوی کا پہلا جھگڑا…