منگل‬‮ ، 05 ‬‮نومبر‬‮ 2024 

عمران خان مارشل لا کی صورت میں کیا کرنا چاہتے تھے ؟اہم سیاسی رہنما نے بڑا دعویٰ کردیا

datetime 4  ‬‮نومبر‬‮  2016
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

پشاور(این این آئی)عوامی نیشنل پارٹی کے مرکزی رہنماغلام احمد بلور نے کہا ہے کہ عمران خان مارشل لا کی صورت میں نگران وزیراعظم بننا چاہتے تھے، پاک چین اقتصادی راہداری میں خیبرپختونخوا کو مکمل طورپرنظراندازکیاجارہاہے،پشاور میں اپنی رہائش گاہ پر پریس کانفرنس کرتے ہوئے حاجی غلام احمد بلور کا کہنا تھا کہ پانچویں مارشل لا اورتحریک انصاف کادھرناناکام بنانے

پروفاقی حکومت کوخراج تحسین پیش کرتاہوں،مارشل لگتا تو تباہی آجاتی، غلام بلور کا کہنا تھا 4مارشلاء نے ملک کودہشت گردی اورتباہی کی طوفان میں دھکیلا، پاک چین اقتصادی راہد ی کے حوالے سے حاجی غلام بلور کا کہنا تھا کہ سی پیک چین پنجاب کوری ڈور ہے،جس میں خیبرپختونخوا کوصرف ایک سڑک دی جارہی ہے،اے این پی کے رہنما کا کہنا تھا کہ خیبر پختونخوا کو مکمل طور پر نظر انداز کیے جانے کے باوجود بھی عمران خان اقتصادی راہدای منصوبے پراطمینان کااظہار کرتے ہیں،غلام احمد بلور کا کہنا تھا عمران خان پختونوں کے وکیل نہیں ہے،وفاقی حکومت سے مطالبہ کرتاہوں کہ2پاورپلانٹ خیبرپختونخوا میں لگائے جائیں، ان کا کہنا تھا کہ ہماری قیادت کی بات مانی جاتی تو آج چین کے برابر ہوتے اوردوسروں کوقرضہ دیتے۔

موضوعات:



کالم



دوبئی کاپاکستان کے نام پیغام


شیخ محمد بن راشد المختوم نے جب دوبئی ڈویلپ کرنا…

آرٹ آف لیونگ

’’ہمارے دادا ہمیں سیب کے باغ میں لے جاتے تھے‘…

عمران خان ہماری جان

’’آپ ہمارے خان کے خلاف کیوں ہیں؟‘‘ وہ مسکرا…

عزت کو ترستا ہوا معاشرہ

اسلام آباد میں کرسٹیز کیفے کے نام سے ڈونٹس شاپ…

کنفیوژن

وراثت میں اسے پانچ لاکھ 18 ہزار چارسو طلائی سکے…

ملک کا واحد سیاست دان

میاں نواز شریف 2018ء کے الیکشن کے بعد خاموش ہو کر…

گیم آف تھرونز

گیم آف تھرونز دنیا میں سب سے زیادہ دیکھی جانے…

فیک نیوز انڈسٹری

یہ جون 2023ء کی بات ہے‘ جنرل قمر جاوید باجوہ فرانس…

دس پندرہ منٹ چاہییں

سلطان زید بن النہیان یو اے ای کے حکمران تھے‘…

عقل کا پردہ

روئیداد خان پاکستان کے ٹاپ بیوروکریٹ تھے‘ مردان…

وہ دس دن

وہ ایک تبدیل شدہ انسان تھا‘ میں اس سے پندرہ سال…